چینی کی قیمت 200 روپے کلو تک پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا، چینی کی قیمت بڑھ گئی۔
چینی کے فی کلو نرخ 200 روپے کلو تک پہنچ گئی، اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں چینی کے نرخ 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئے۔
ملک میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 188 روپے 44 پیسے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
پشاور میں بھی چینی کے فی کلو نرخ میں 10 روپے مزید اضافہ ہو گیا ہے، فی کلو قیمت 200 روپے ہو گئی ہے، چینی کی 50 کلو بوری کے نرخ میں 500 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
پشاور میں چینی کی 50 کلو بوری کے نرخ 9500 سے بڑھ کر 10 ہزار روپے ہو گئے ہیں۔
کوئٹہ میں بھی چینی کے فی کلو نرخ میں 10 سے 15 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، چینی کے فی کلو نرخ 180 سے بڑھ پر 195 روپے ہو گئے ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ اشیا خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لے۔
لاہور میں ہول سیل مارکیٹس میں چینی کا پچاس کلو کا تھیلا 9000 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ہے، ہول سیل میں چینی کے دام 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں، بازاروں میں چینی کے دام 200 روپے سے 210 روپے فی کلو وصول کئے جا رہے ہیں۔
نادرا کی پہلی بار شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے ضروری ہدایات
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چینی کے فی کلو نرخ اضافہ ہو گیا کلو تک پہنچ روپے فی کلو میں چینی چینی کی
پڑھیں:
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2400 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ۔(جاری ہے)
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,400 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 88 ہزار 6 سو روپے کا ہوگیا ہے ، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,058 روپے کمی کے بعد 335,219 روپے سے کم ہو کر 333,161 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 307,295 روپے سے کم ہو کر 305,408 روپے ہوگئی۔