مشہور کورین گوکار کو جنسی زیادتی کے کیس میں سزا سُنا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز

سابق کورین گلوکاری ٹیئل کو جنسی زیادتی کیس میں ساڑھے تین سال قید کی سزا سُنا دی گئی۔
کوریا کی نیوز ایجنسی کے مطابق سیول کی ایک عدالت نے کے- پاپ بوائے بینڈ این سی ٹی کے سابق رکن ٹیئل کو اجتماعی جنسی زیادتی کے مقدمے میں ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔
31 سالہ ٹیئل کو جمعرات کے روز سزا سنائے جانے کے بعد فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ عدالت نے ان کے ساتھ شریک جرم دو دیگر افراد کو بھی سزا دیتے ہوئے انہیں بھی گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
یہ تینوں افراد اس الزام میں گرفتار کیے گئے تھے کہ انہوں نے گزشتہ سال جون میں سیول میں ایک غیر ملکی خاتون کو نشے کی حالت میں اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
عدالت نے ملزمان کو 40 گھنٹوں پر مشتمل جنسی جرائم سے متعلق اصلاحی پروگرام مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ جرم نہایت سنگین نوعیت کا ہے کیونکہ متاثرہ خاتون نشے میں تھی اور مزاحمت کے قابل نہ تھی۔

یاد رہے کہ ٹیئل کو گزشتہ سال اگست میں پولیس کی تحقیقات کے بعد مشہور کورین کے پاپ بینڈ این سی ٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ پراسیکیوٹرز نے اس مقدمے میں سات سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کو بڑا دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری سے انکار کردیا حمیرا اصغر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر، مزید چونکا دینے والے انکشافات سیف علی خان کی وراثتی جائیداد دشمن کی پراپرٹی قرار، 15ہزارکروڑ کی جائیداد سے محرومی کا امکان چینی صدر کا معروف چینی اداکار یوؤ بن چھانگ کے لئے حوصلہ افزائی اور نیک خواہشات کا اظہار جاویدمیانداد کے چھکے سے عامر خان کی شادی کیسے خراب ہوئی؟ بھارتی سپر اسٹار کا انکشاف معروف بھارتی اداکارہ شیفالی کی موت کی وجہ سامنے آگئی ‘فلسطین کو آزاد کرو’ برطانیہ میں کنسرٹ کے دوران گلوکاروں نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے لگادیے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جنسی زیادتی

پڑھیں:

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گلا دبا کر قتل ہونے والی بچی سے زیادتی کی تصدیق

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں 11 سال کی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ سرکارکی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 سی میں گھر کی چھت سے 11 سال کی آسیہ نامی بچی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کے والدین کے درمیان آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور اس رات بھی جھگڑے کے بعد والدہ گھر سے چلی گئی تھی، مبینہ خودکشی کے وقت بچی گھر پر اکیلی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • بچیوں سے زیادتی کیس ‘ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
  • دو مشہور سافٹ ویئر استعمال کرنے والوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت
  • کراچی: بچوں سے زیادتی کے ملزم کو عدالت میں متاثرہ بچیوں کے تھپڑ پڑ گئے
  • بچوں، بچیوں سے زیادتی کا کیس: متاثرہ بچیوں نے عدالت میں ملزم کو تھپڑ دے مارے
  • وہ مشہور اداکارہ کون ہے جسے پہلی ہی فلم سے نکال کر رانی مکھرجی کو کاسٹ کرلیا گیا
  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں گلا دبا کر قتل ہونے والی بچی سے زیادتی کی تصدیق
  • یوسف پٹھان سرکاری زمین پر قابض قرار، مشہور شخصیات قانون سے بالاتر نہیں، گجرات ہائیکورٹ
  • لاہور: سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
  • امریکی اسکول میں بچوں کی ہیلتھ اسپیشلسٹ نے نابالغ طالبعلم سے جنسی تعلق استوار کرلیے
  • رجب بٹ اور دوستوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیش رفت