سابق کورین گلوکاری ٹیئل کو جنسی زیادتی کیس میں ساڑھے تین سال قید کی سزا سُنا دی گئی۔

کوریا کی نیوز ایجنسی کے مطابق سیول کی ایک عدالت نے کے- پاپ بوائے بینڈ این سی ٹی کے سابق رکن ٹیئل کو اجتماعی جنسی زیادتی کے مقدمے میں ساڑھے تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔

31 سالہ ٹیئل کو جمعرات کے روز سزا سنائے جانے کے بعد فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ عدالت نے ان کے ساتھ شریک جرم دو دیگر افراد کو بھی سزا دیتے ہوئے انہیں بھی گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

یہ تینوں افراد اس الزام میں گرفتار کیے گئے تھے کہ انہوں نے گزشتہ سال جون میں سیول میں ایک غیر ملکی خاتون کو نشے کی حالت میں اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

عدالت نے ملزمان کو 40 گھنٹوں پر مشتمل جنسی جرائم سے متعلق اصلاحی پروگرام مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ جرم نہایت سنگین نوعیت کا ہے کیونکہ متاثرہ خاتون نشے میں تھی اور مزاحمت کے قابل نہ تھی۔

یاد رہے کہ ٹیئل کو گزشتہ سال اگست میں پولیس کی تحقیقات کے بعد مشہور کورین کے پاپ بینڈ این سی ٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ پراسیکیوٹرز نے اس مقدمے میں سات سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جنسی زیادتی عدالت نے ٹیئل کو

پڑھیں:

کراچی؛ 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

کراچی:

تھانہ پیرآباد کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا۔

کراچی پولیس نے بتایا کہ پیرآباد کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں ملزم نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی جس پراہل خانہ اور اہل علاقہ نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کو آگاہ کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی اور اس دوران شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم پولیس نے حکمت عملی سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم جان محمد تاج کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کیا۔

ملزم کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی ، کھوکھراپارمیں گھرکے باہر 16 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا واقعہ ، جنسی زیادتی کا انکشاف
  • جنسی زیادتی کیس میں ٹرمپ کی اپیل مسترد، 5 ملین ڈالر ہرجانے کا فیصلہ برقرار
  • کراچی: کھرکھراپار میں گھر کے باہر 16 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا واقعہ، جنسی زیادتی کا انکشاف
  • ملیر سے 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد، زیادتی کا شبہ
  • شمالی کورین خاتون کا صدر کم جونگ کے خلاف تاریخی اقدام، سول و فوجداری مقدمہ کردیا
  • حسن علی نے اپنا کون سا مشہور انداز نہیں بدلیں گے؟
  • دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ اور مشہور امریکی ریپر فرنچ مونٹانا کی ڈیٹنگ کی خبریں گرم
  • کراچی: کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
  • کراچی؛ 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار