پرویز الٰہی منی لانڈرنگ ‘ ایف آئی اے کو چالان جمع کرانے کی آخری مہلت
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(اے پی پی) لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو چالان جمع کروانے کے لیے 18 اگست تک آخری موقع دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ کئی بار مہلت کے باوجود ایف آئی اے چالان پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پرویز الٰہی کے وکیل عامر سعید راں نے دلائل میں کہا کہ ایف آئی اے کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ بورڈ کی منظوری حاصل ہو چکی ہے، تاہم لیٹر جاری ہونا باقی ہے۔ ایف آئی اے کے وکیل نے پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر دلائل دینے کے لیے ایک بار پھر مہلت مانگ لی، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آخری بار مہلت دیتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر دلائل پیش کیے جائیں۔ دوران سماعت چودھری پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پرویز ال ہی ایف آئی اے عدالت نے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
پارٹی قیادت کے فیصلے پر سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
آج پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں،سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے،بیرسٹر علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے بعد پی ٹی آئی کا سینٹ کمیٹیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پارٹی قیادت کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر علی ظفر سینیٹرز کے استعفے جمع کرانے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آج اپنے پارٹی سینیٹرز کے کمیٹیوں سے استعفے جمع کرانے آیا ہوں، ہم نے تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔بیرسٹر علی ظفر کی قیادت میں سینیٹرز کے استعفے چیٔرمین سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادیے گئے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی سینیٹرز کمیٹی اجلاسوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔