پشاور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا، پہلی تینوں پوزیشنوں پر طالبات براجمان
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
پشاور تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
نتائج کے مطابق اس سال میٹرک کے امتحانات میں مجموعی طور پر 91 ہزار 589 طلبا و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 76 ہزار 484 کامیاب قرار پائے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 83.5 فیصد رہا۔
پشاور بورڈ کے نتائج کے مطابق 14 ہزار 530 طلبا و طالبات امتحان میں ناکام رہے۔
دوسری جانب نویں جماعت کے امتحانات میں ایک لاکھ 1 ہزار 888 طلبا و طالبات شریک ہوئے جن میں سے 61 ہزار 753 نے کامیابی حاصل کی۔ نویں جماعت کا کامیابی تناسب غیر معمولی طور پر 98.
نتائج کے اعلان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نویں جماعت کے 38 ہزار 907 طلبا و طالبات مختلف پرچہ جات میں فیل ہوئے لیکن انہیں دسویں جماعت میں پروموٹ کردیا گیا ہے۔
نتائج کے مطابق میٹرک امتحانات میں پہلی تینوں پوزیشنز پر نجی اسکولز کی طالبات نے قبضہ جمایا۔ فاطمہ جگنو نے 1180 نمبر لے کر پہلی پوزیشن، سارہ عمران نے 1178 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ شمائلہ اور عائنہ شعیب نے 1176 نمبر لے کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پشاور بورڈ طالبات بازی لے گئیں میٹرک امتحانات نتائج کا اعلان وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پشاور بورڈ طالبات بازی لے گئیں میٹرک امتحانات نتائج کا اعلان وی نیوز طلبا و طالبات نتائج کے
پڑھیں:
پشاور: پسند کی شادی کیلئے گھر سے نکلنے والی لڑکی اور لڑکا قتل
— فائل فوٹوپشاور میں تھانہ خزانہ کی حدود میں لڑکی اور لڑکے کے قتل کی 2 الگ الگ ایف آئی آر درج کر لی گئیں۔
پولیس کے مطابق لڑکی پسند کی شادی کے لیے گھر سے نکلی تھی، تاہم لڑکے کے گھر والوں نے لڑکی کو واپس اس کے گھر چھوڑ دیا۔
ملزمان مقتولین کے دو بچے اور گاڑی بھی ساتھ لے گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بھائیوں نے لڑکے کو اغوا کے بعد قتل کیا جبکہ ملزمان کے گھر سے لڑکی کی لاش ملی۔
فرار ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔