لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اعزاز سید نے انکشاف کیاہے کہ جب افغانستان میں دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری تھی تو پاکستان فرنٹ لائن سٹیٹ تھا، امریکی فوجیوں کے ساتھ یہاں پر جیولوجیکل سروے کے لوگ آتے رہے اور ہمارے سسٹم کو اس کا پتا ہی نہیں تھا، اب امریکہ کو معلوم ہے کہ پاکستان میں کون سی معدنیات ہیں اس لیئے وہ دلچسپی لے رہاہے ۔امریکہ کا اگلا ہدف ہے کہ پاکستان ، چین کے گروپ میں نہ رہے اور پاکستان سے معدنیات کا معاہدہ کیا جائے ۔

سینئر صحافی اعزاز سید نے اپنے وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے باقی ممالک کے ساتھ تعلقات مثالی نہیں رہے ہیں، یورپ بھی امریکہ سے ناراض ہے ، امریکہ بار بار بھارت کو شرمندہ کر رہاہے ، ٹرمپ نے بار بار کہا کہ 5 طیارے گر گئے ، پوری دنیا میں ایک ملک ہے جس کی امریکہ تعریف کر رہاہے اور وہ پاکستان ہے ، اب سوال یہ ہے کہ پاکستان کی تعریف کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں، امریکہ چاہتاہے کہ پاکستان چین کے گروپ میں نہ رہے ،  پاکستان کے قبائلی علاقوں میں معدنیات ہیں، امریکہ چاہتا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ ان معدنیات کا معاہدہ کریں اور وہ معدنیات ہم نکال کر لے جائیں، معدنیات بہت اہم ہیں۔

اگر ملزم کسی دوسرے مقدمے میں شناخت ہو جاتا ہے تو عدالت گرفتاری کیسے روک سکتی ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے کیس میں ریمارکس

اعزاز سید کا کہناتھا کہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا کہ آپ قبائلی علاقوں کو الگ صوبہ بنا دیں، یہ دراصل کسی اور کا ایجنڈا ہے ، کہ یہ الگ صوبہ بن جائے اس کا الگ وزیراعلیٰ ہو ، جسے الگ سے ڈیل کیا جائے ، امریکہ کا اگلا ہدف چین اور پاکستان کی معدنیات ہیں، امریکہ کو معدنیات کا پتا کیسے لگا یہ بہت اہم ہے ، افغانستان میں جب دہشتگردی کیخلاف جنگ ہو رہی تھی پاکستان فرنٹ لائن سٹیٹ تھا، جب یہ جنگ جاری تھی تو امریکی فوجیوں کے ساتھ معدنیات کا پتا لگانے والے جیولوجیکل سروے کے لوگ یہاں پر آتے رہے ہیں اور  ہمارے سسٹم کو ان کا پتا ہی نہیں تھا اور اب ان کو معلوم ہو چکاہے کہ یہاں کونسی معدنیات ہیں ، اب وہ دلچسپی لے رہے ہیں، دیکھنا ہو گاکہ ہماری قیادت کیسے کھیلتی ہے ، چین کے ساتھ رہتے ہیں یا امریکہ کے ساتھ جاتے ہیں۔

کراچی: نیشنل ہائی وے پر کوسٹر کی چھت پر سوئے 2 مسافر گرکر جاں بحق

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکی فوجیوں کے ساتھ جیالوجیکل سروے والے بھی آتے رہے اور پتہ لگاتے رہے کہ یہاں کون کون سی معدنیات ہیں اور ہمارے سسٹم کو پتہ ہی نہیں تھا.

اب اُنہیں پتہ چل چکا ہے کہ یہاں کون کون سی معدنیات ہیں اس لیے وہ انٹرسٹڈ ہیں، اعزاز سید pic.twitter.com/aSPmDpmhlN

— Ehtsham Kiani (@ehtshamkiani) July 28, 2025

مزید :

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ہے کہ پاکستان معدنیات ہیں معدنیات کا کے ساتھ کا پتا

پڑھیں:

3 برس میں 30 لاکھ پاکستانی نے ملک چھوڑ کر چلے گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور:3 برس میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، لاقانونیت، بے روزگاری نے ملک کے نوجوانوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔ محکمہ پروٹیکٹر اینڈ امیگرینٹس سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین سالوں میں پاکستان سے 28 لاکھ 94 ہزار 645 افراد 15 ستمبر تک بیرون ملک چلے گئے۔بیرون ملک جانے والے پروٹیکٹر کی فیس کی مد میں 26 ارب 62 کروڑ 48 لاکھ روپے کی رقم حکومت پاکستان کو اربوں روپے ادا کر کے گئے۔ بیرون ملک جانے والوں میں ڈاکٹر، انجینئر، آئی ٹی ایکسپرٹ، اساتذہ، بینکرز، اکاو ¿نٹنٹ، آڈیٹر، ڈیزائنر، آرکیٹیکچر سمیت پلمبر، ڈرائیور، ویلڈر اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ شامل ہیں جبکہ بہت سارے لوگ اپنی پوری فیملی کے ساتھ چلے گئے۔

پروٹیکٹر اینڈ امیگرینٹس آفس آئے طالب علموں، بزنس مینوں، ٹیچرز، اکاو ¿نٹنٹ اور آرکیٹیکچر سمیت دیگر خواتین سے بات چیت کی گئی تو ان کا کہنا یہ تھا کہ یہاں جتنی مہنگائی ہے، اس حساب سے تنخواہ نہیں دی جاتی اور نہ ہی مراعات ملتی ہیں۔ باہر جانے والے طالب علموں نے کہا یہاں پر کچھ ادارے ہیں لیکن ان کی فیس بہت زیادہ اور یہاں پر اس طرح کا سلیبس بھی نہیں جو دنیا کے دیگر ممالک کی یونیورسٹیوں میں پڑھایا جاتا ہے، یہاں سے اعلیٰ تعلیم یافتہ جوان جو باہر جا رہے ہیں اسکی وجہ یہی ہے کہ یہاں کے تعلیمی نظام پر بھی مافیا کا قبضہ ہے اور کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں۔

بیشتر طلبہ کا کہنا تھا کہ یہاں پر جو تعلیم حاصل کی ہے اس طرح کے مواقع نہیں ہیں اور یہاں پر کاروبار کے حالات ٹھیک نہیں ہیں، کوئی سیٹ اَپ لگانا یا کوئی کاروبار چلانا بہت مشکل ہے، طرح طرح کی مشکلات کھڑی کر دی جاتی ہیں اس لیے بہتر یہی ہے کہ جتنا سرمایہ ہے اس سے باہر جا کر کاروبار کیا جائے پھر اس قابل ہو جائیں تو اپنے بچوں کو اعلی تعلیم یافتہ بنا سکیں۔ خواتین کے مطابق کوئی خوشی سے اپنا گھر رشتے ناطے نہیں چھوڑتا، مجبوریاں اس قدر بڑھ چکی ہیں کہ بڑی مشکل سے ایسے فیصلے کیے، ہم لوگوں نے جیسے تیسے زندگی گزار لی مگر اپنے بچوں کا مستقبل خراب نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • 3 برس میں 30 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے
  • 3 برس میں 30 لاکھ پاکستانی نے ملک چھوڑ کر چلے گئے
  • امریکہ کی طرف جھکاؤ پاکستان کو چین جیسے دوست سے محروم کر دے گا،علامہ جواد نقوی
  • بسکٹ میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟ حیران کن وجہ جانیے
  • زینت امان کو اپنا آپ کبھی خوبصورت کیوں نہ لگا؟ 70 کی دہائی کی گلیمر کوئین کا انکشاف
  • امریکہ: پاکستانی حکام پر پابندیاں عائد کرنے کا بل متعارف
  • دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے صدر ٹرمپ کو خبر تھی، امریکی میڈیا کا دھماکہ خیز انکشاف
  •  روانڈا اورکانگو معدنیات کے شعبے میں امریکی ثالثی پر متفق 
  • پروفیسر آفاقی کے اعزاز میںادارہ نورحق میں پروقار تقریب
  • صاحبزادہ فرحان کا اعزاز، بمرا کو چھکا جڑنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے