بیجنگ : چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے شنگھائی میں 2025 کی عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس اور مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی پر اعلیٰ سطحی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں اعلان کیا کہ چینی حکومت نے ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈبلیو اے آئی سی او) کے قیام کی تجویز پیش کی ہے، جس کا صدر دفتر شنگھائی میں رکھنے کا منصوبہ ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی تیزی سے پھیل رہی ہے اور عالمی حکمرانی کے قواعد و ضوابط میں سخت مقابلہ درپیش ہے، اس اقدام نے وسیع تر اسٹریٹجک وژن اور بین الاقوامی ذمہ داری کے ساتھ مصنوعی ذہانت کی وسیع بھلائی کی جانب ترقی کے لئے ایک نیا راستہ کھول دیا ہے، جسے فوری طور پر عالمی توجہ ملی ہے.

جب کچھ ترقی یافتہ ممالک خصوصی “چھوٹے گروہوں’’ کی تشکیل میں مصروف ہیں، چین کی جانب سے تجویز کردہ ڈبلیو اے آئی سی او کا قیام براہ راست عالمی ترقی کے ایک مشکل پہلو کے لئے حل فراہم کرتا ہے یعنی‘‘مصنوعی ذہانت کی خلیج کو ختم کیا جائے اور کسی بھی ملک کو پیچھے نہ چھوڑا جائے”۔ چین “مصنوعی ذہانت کی صلاحیت سازی کے جامع پروگرام” کے ذریعے گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو استعداد کار بڑھانے میں مدد فراہم کرئےگا اور ان ممالک کے مقامی حالات کے مطابق جدت طرازی کےنئے نظام کو فروغ دےگا۔ اس وقت، ویسٹرن ٹیک جائنٹ اے آئی میگا ماڈلز لاکھوں جی پی یو کلسٹرز کا آسانی سے استعمال کر رہے ہیں جبکہ بہت سے ترقی پذیر ممالک کی بنیادی کمپیوٹنگ پاور بدستور انتہائی کمزور ہے. ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کا وسیع بھلائی کے حوالے سےپختہ عزم ،عدم توازن کی صورتحال کو درست کرنا ہے ، تاکہ گلوبل ساؤتھ کے ممالک مصنوعی ذہانت کی لہر میں صحیح معنوں میں مساوی رسائی حاصل کرسکیں۔قواعد کے معاملے میں ، ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن زیرو سم گیمز کے بجائے’’مشاورت ،مشترکہ تعمیر اور اشتراک‘‘ کو سنگ بنیاد کے طور پر لیتی ہے ، جو مختلف ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں ، گورننس رولز اور تکنیکی معیارات کی ہم آہنگی کو فروغ دے گی ، اور پالیسیوں اور طرز عمل میں فرق کے احترام کی بنیاد پر وسیع اتفاق رائے پر مبنی ایک عالمی گورننس فریم ورک بتدریج تشکیل دے گی۔ اس اقدام کے تحت عالمی مصنوعی ذہانت کی حکمرانی میں تقسیم اور گروہ بندی کے موجودہ خطرے کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ جب یورپی یونین کا مصنوعی ذہانت ایکٹ ایک ہی معیار کے ساتھ دنیا کو نظم و ضبط میں رکھنے کی کوشش کرتا ہے ، اور کچھ ممالک سیکیورٹی کے نام پر تکنیکی ناکہ بندیاں عائد کرتے ہیں ، تو ڈبلیو اے آئی سی او کی جانب سے پیش کردہ جامع راستے کی خصوصی قدر مزید عیاں ہوئی ہے۔ یہ دنیا میں ایک ہی آواز کی بالادستی کے لئے کوشاں نہیں بلکہ حقیقی معنوں میں عالمگیر شرکت کا حامل ایک ایسا بین الاقوامی اسٹیج تشکیل دیتا ہے جہاں ترقی کے مختلف مراحل سے گزرنے والے اور مختلف تہذیبوں کےحامل ممالک بھی حکمرانی کے حوالے سے اپنی آوازیں بلند کرسکتے ہیں۔چین کا فارمولہ مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی کا کلیدی’’اسٹیبلائزر‘‘ بن رہا ہے۔ 2023 میں گلوبل آرٹیفیشل انٹیلی جنس گورننس انیشی ایٹو کی پیشکش سے لے کر گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں چین کی پیش کردہ ’’مصنوعی ذہانت کی استعداد کار بڑھانے میں بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے” سے متعلق قرارداد کی منظوری تک، پھر اس سال ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈبلیو اے آئی سی او)کے قیام تک، چین نے ہمیشہ اقدامات کےذریعے”ذہانت بھلائی کے لئے” کے منظم فلسفے پر عمل کیا ہے۔ یہ کوئی اتفاقیہ امر نہیں ہے ۔کیونکہ چین نے قابل تجدید توانائی کے میدان میں دنیا کا سب سے بڑا اور تیزی سے بڑھتا ہوا نظام تعمیر کیا ہے ، جس کے باعث چینی کمپنیاں دنیا کی تقریباً 60فیصد ونڈ ٹربائن ، تقریباً 80فیصد شمسی پینلز ، اور تقریباً 70فیصد برقی گاڑیوں کی بیٹریاں تیار کرتی ہیں۔ سبز مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں کو گلوبل پبلک گڈز میں تبدیل کرنے کا یہ تجربہ اب مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ڈالا جا رہا ہے۔ ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کا قیام، چین کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے اطلاق کے منظرنامے، مارکیٹ کےپیمانے اور حکمرانی کے عمل میں اپنی اول برتریوں کو عالمی حکمرانی کی محرک قوت میں تبدیل کرنے میں ایک تزویراتی اقدام ہے، جس سے دنیا کو اختلافات دور کرنے اور تعاون بڑھانے کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم فراہم ہوگا۔مصنوعی ذہانت کی لہر میں کوئی بھی ملک تنہا کھڑا نہیں رہ سکتا۔ “ڈی رسکنگ” کے نام سے کسی ایک ملک کی جانب سے ڈی کپلنگ اور دیواروں کی تعمیر کے سخت اقدامات سے دنیا صرف شکوک وشبہات اور محاذ آرائی میں تاریخی مواقع سے محروم ہوجائے گی. تجویز کردہ ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے صدر دفتر کے لئے منتخب شدہ شہر ” شنگھائی” ہی بیرونی دنیاکے لئے چین کے کھلے پن کی فرنٹ لائن اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ہائی لینڈ ہے جس کا مقصد تمام انسانیت کی فلاح و بہبود کو فروغ دینا ہے، اور یہ مغربی مسدود بالادستی کے افسانے کا بھی ایک طاقتور جواب ہے۔جیسا کہ چینی رہنما نے فرمایا ہے کہ مصنوعی ذہانت کو “پورے بنی نوع انسان کے فائدے کے لئےانٹرنیشنل پبلک گڈز” بننا چاہئے۔ اگر ڈبلیو اے آئی سی او تمام ممالک کے خلوص اور دانشمندی کو یکجا کر سکتی ہے اور مشترکہ مفادات کے “کیک” کو وسعت دے سکتی ہے تو یہ نہ صرف ایک دوسرے کو کامیاب بنائےگا بلکہ ذہین دور کی جانب ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر انسانیت کے مستقبل کو بھی روشن کرے گا۔ مصنوعی ذہانت کی حکمرانی کے اس کلیدی موڑ پر، چین کےاس اقدام نے صبح کی کرن کی طرح اس غیر یقینی دنیا میں قیمتی یقین پیدا کیا ہے -یہ روشنی ، دنیا کی توجہ کی مستحق ہے۔گزشتہ پانچ سال سے چین میں ٹیکس اور فیس کی کٹوتی کی کل مالیت 10.5 ٹریلین یوآن تک پہنچنے کی توقع 28 جولائی کو چین کے قومی محکمہ محصولات کے سربراہ حو جن لین  نےچین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں بتایا  کہ چین کی “14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی” کی مدت کے دوران  ٹیکس اور فیس میں کمی کی پالیسیوں کے ایک سلسلے کی بدولت ملک کی معاشی ترقی اور لوگوں کے ذریعہ معاش کی بہتری کو مضبوط حمایت ملی ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں سے ملک میں  ٹیکس اور فیس کی کٹوتی کی کل مالیت  10.5 ٹریلین یوآن تک پہنچنے کی توقع ہے  اور برآمدی ٹیکس ریفنڈ 9 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرنے کی بھی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی مدت کے دوران چین کے محکمہ محصولات کی جانب سے جمع کردہ  ٹیکس اور فیس کا کل حجم  155 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرنے کی توقع ہے جس میں سے ٹیکس ریونیو 85 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرے گا، جو ملک کی 13 ویں پنج سالہ منصوبہ بندی کی مدت کے مقابلے میں 13 ٹریلین یوآن کا اضافہ ہوگا۔ اس کے نتیجے میں چین کی معاشی و سماجی ترقی اور لوگوں کے ذریعہ معاش میں بہتری کے لئے مالی بنیاد کو مسلسل مضبوط بنایا گیا ہے۔ حو جن لین نے کہا کہ چین میں  محکمہ ٹیکس کی جانب سے متعدد اقدامات کی بدولت اب 97 فیصد ٹیکس معاملات اور 99 فیصد ٹیکس اعلانات آن لائن یاموبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے کئے جاسکتے ہیں۔ ورلڈ بینک کے 2024 کے ڈوئنگ بزنس اسسمنٹ کے نتائج کے مطابق 2019 میں پچھلے تخمینے کے مقابلے میں چین کے سالانہ ٹیکس ادائیگی کے وقت  کو 78.2 فیصد  کم  کیا گیا ہے۔چین میں کاروباری ماحول کی مارکیٹائزیشن، قانون کی حکمرانی اور بین الاقوامیت میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

Post Views: 7

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ڈبلیو اے ا ئی سی او مصنوعی ذہانت کی عالمی حکمرانی ٹریلین یوا ن ٹیکس اور فیس حکمرانی کے کی جانب سے کی عالمی چین کی چین کے کہ چین کے لئے

پڑھیں:

ستھرا پنجاب پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے، مریم نواز: عالمی بنک، یورپی ممالک سرمایہ کاری کیلئے آمادہ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ستھرا پنجاب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی بینک، یورپ سمیت دیگر ممالک کے ترقیاتی اداروں نے ستھرا پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ مزید برآں وہیکل ٹرپ کاؤنٹنگ سسٹم، وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے تحت پہلی مرتبہ ای انوائس اور سینی ٹیشن فیس کی ای بلنگ پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے، چند اضلاع میں صفائی کے بارے میں شکایات کا ازالہ کریں گے۔ ستھرا پنجاب پراجیکٹ میں درست کام نہ کرنے والے کنٹریکٹر کو نکال باہر کیا جائے۔ ہر گلی محلے میں صفائی اور عملہ مستقل طورپر نظر آنا چاہیے۔ لوگوں کی بڑھتی ہوئی توقعات کی طرح پرفارمنس کو بھی بڑھانا ہے۔  سیف سٹی کیمروں کو پنجاب بھر میں صفائی کی صورتحال جانچنے کیلئے استعمال کیا جائے۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے پر اپنے پیغام میں کہاکہ ورلڈ ہیڈ اینڈ نیک کینسر ڈے ہمیں مہلک بیماری کے خلاف شعور، احتیاط اور ہمدردی کا پیغام دیتا ہے۔ الحمدللہ، پاکستان کا پہلا ’’نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر‘‘ تیزی سے تعمیر ہو رہا ہے۔ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر جلد ہی نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان کے مریضوں کے لیے امید کی کرن بنے گا۔ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر میں کسی بھی سٹیج کے کینسر مریض کو انکار نہیں کیا جائے گا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کیپٹن محمد سرور شہید  کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہاکہ پہلا نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن سرور شہید پاکستان کے لئے جرات اور شجاعت کی علامت ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلی مریم نواز شریف نے ڈھوک سیال کے قریب ایم ٹو پر بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار‘ سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی مسافروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ مضامین

  • ستھرا پنجاب پراجیکٹ کامیابی سے جاری ہے، مریم نواز: عالمی بنک، یورپی ممالک سرمایہ کاری کیلئے آمادہ
  • چین کا تائیوان کے عوامی نمائندوں کی ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں گومن دانگ پارٹی کی کامیابی پر رد عمل
  • چین اور اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے ایشیاء و بحرالکاہل کے درمیان “بیلٹ اینڈ روڈ” پر تعاون کی دستاویز کی تجدید
  • چینی وزیر اعظم کی 2025 عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت
  • چین کی دنیا بھر کے لیے اے آئی تعاون کی نئی عالمی تنظیم کی تجویز
  • 2025 عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس کا شنگھائی میں آغاز 
  • چین عالمی مصنوعی ذہانت کے میدان میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، ٹورنگ ایوارڈ یافتہ اسکالر
  • چین،2025 عالمی مصنوعی ذہانت کانفرنس کا شنگھائی میں آغاز 
  • عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور کر رہے ہیں، یحییٰ خان آفریدی