کوئٹہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔خفیہ اطلاع پر سریاب روڈ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران 17 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جس کے بعد شواہد کی روشنی میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا گرفتار ملزمان کی شناخت حمد اللہ عرف کشمیر، گل زمان اور محمد اسلم کے نام سے ہوئی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق یہ ملزمان انسانی اسمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث ہیں۔کارروائی کے دوران تین موبائل فونز اور ایک نوٹ پیڈ بھی برآمد کیا گیا۔ ابتدائی جانچ سے ملزمان کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث
پڑھیں:
قتل کی گئی خاتون کی شناخت، دو ملزمان گرفتار
حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) تھانہ راوی کے علاقہ جوایا کھچی میں گزشتہ روز ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت کشور کے نام سے کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کشور ضلع فیصل آباد کے چک نمبر 40 جڑانوالہ کی رہائشی تھی۔(جاری ہے)
ابتدائی تحقیقات اور شواہد کی روشنی میں پولیس نے قتل کے شبہ میں دو ملزمان مزمل اور عمر فاروق کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور کسی کو بھی ناحق قتل کرنے والا کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کے بعد ملزمان کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا تاکہ مقتولہ کو انصاف دلایا جا سکے۔