یقین، امید اور ہمت سے کامیابی کی نئی صبح طلوع ہوتی ہے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ یقین، امید اور ہمت سے کامیابی کی نئی صبح طلوع ہوتی ہے.
وزیراعلیٰ پنجاب نے امید کے عالمی دن پر امید افزاء پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ایسا جذبہ ہے جو ہمیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مشکلات اور چیلنجز کے باوجود امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے، امید ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے عوام کے لئے جلد آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔
مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش
مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جماعت عوام کی امید بن چکی ہے، قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کیلئے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ پنجاب کے ہر بچے کو لیپ ٹاپ، ہونہار سکالر شپ اور بہترین تعلیم ملے گی، امید ہے کہ پنجاب میں ہر بے گھر کو اپنی چھت کا سکھ ملے گا، امید ہے کہ پنجاب کا ہر کسان لہلہاتی فصلیں دیکھ کر خوش ہو گا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کہا ہے کہ
پڑھیں:
40 ہزار مائنز ورکرز میں’ راشن کارڈ ‘ تقسیم، ہر مہینے کتنی رقم کا راشن لے سکتے ہیں؟
لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے مائنز ورکرز کی فلاح و بہبود کے ایک اور انقلابی اقدام کا آغاز کر دیا ہے، مریم نواز راشن کارڈ کی تقسیم، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کی عملی تعبیر، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ معدنیات میں مریم نواز راشن کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی، وزیر شیر علی گورچانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر معدنیات پنجاب سردار شیر علی خان گورچانی کا کہنا تھا کہ راشن کارڈ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کا عملی نمونہ ہیں، وزیر اعلٰی کی ہدایت پر محکمہ معدنیات کے 40 ہزار مزدوروں کو یہ کارڈ فراہم کیے جا رہے ہیں، مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے مستحق مزدور ہر ماہ 3 ہزار روپے تک راشن حاصل کر سکیں گے۔
وزیر معدنیات کا کہنا تھا کہ آنے والے سالوں میں اس رقم کو مزید بڑھایا جائے گا، وزیر اعلٰی پنجاب کا عزم ہے کہ محنت کش طبقے کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے، وزیر اعلٰی پنجاب معاشرتی انصاف، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور مزدوروں کی زندگی میں بہتری کو بھی یکساں اہمیت دیتی ہیں۔
شیر علی گورچانی نے کہا پنجاب اب صرف سڑکوں، پلوں اور عمارتوں تک محدود ترقی نہیں کر رہا، محکمہ معدنیات کے 40 ہزار مزدور آج اس حقیقت کا عملی مظاہرہ دیکھیں گے کہ پنجاب حکومت صرف وعدے نہیں، عمل کرتی ہے۔
یہ کارڈ مزدور کے لیے معاشی تحفظ کا ذریعہ ہے، راحت کا سامان ہے، اور ایک نئے پنجاب کی نوید ہے، مائنز ورکرز کو فنی تربیت دینے کیلئے پنجاب کے ہر ضلع میں ٹیکنیکل کالجز بنائے جائیں گے۔
آج جن مزدوروں کو مریم نواز راشن کارڈ دیا گیا ان میں سے زیادہ کا تعلق کے پی کے سے ہے، وزیر اعلٰی مریم نواز کیلئے تمام مزدور برابر ہیں خواہ وہ کسی بھی صوبے سے ہوں، ای آکش کے ذریعے اس سال محکمہ معدنیات نے ریکارڈ 30 ارب روپے ریونیو اکٹھا کیا۔
شیر علی گورچانی کا کہنا تھا کہ پنجاب کا محکمہ معدنیات باقی صوبوں کے کیلئے ماڈل محکمہ بن چکا ہے، تمام افسران کی شب و روز محنت سے محکمے کی عزت میں اضافہ ہوا۔
سیکرٹری معدنیات پرویز اقبال کا کہنا تھا کہ مائنز ورکرز کی فلاح کیلئے جو فنڈ پہلے 70 کروڑ روپے ہوتا تھا وہ وہ اب 3 ارب ہو چکا ہے، اس سال مائنز ورکرز کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کا پیکج لایا گیا ہے۔
مائنز ورکرز کے ہونہار بچوں کو مفت لیپ ٹاپس، ای-بائیکس اور سکالرشپس مہیا کی جائیں گی، مائنز ورکرز کی فلاح کیلئے ایک ایک پیسہ ہمارے لئے امانت ہے، مائنز ورکرز کو ان کے حق کی فراہمی میں شفافیت اورمیرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:یہ حکمران جب تک رہیں گے ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، شاہد خاقان