آبادی کا بوجھ ملکی وسائل کیلئے بہت بڑا خطرہ بن سکتا ہے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آبادی کا بوجھ ملکی وسائل کیلئے بہت بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔
عالمی یوم آبادی پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ آبادی کی روزبروز بڑھتی شرح بہت سے معاشی اور سماجی وسائل کی جڑ بن چکی ہے، غربت، چائلڈ لیبر، صحت، تعلیم اور غذا کی بنیادی وجہ آبادی کا بے ہنگم پھیلاؤ ہے۔
انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ چند دہائیوں تک میسر وسائل ملکی ضروریات پورا کرنے سے قاصر ہوں گے۔
حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین
مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ موسیماتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی کا سدباب کر کے پاکستان ترقی کی رفتار کو تیز تر کر سکتا ہے، صحت اور تعلیم کی بہت سہولتوں کے لئے آبادی اور وسائل کے تناسب کو مد نظر رکھنا ہوگا۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کا مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو 58ویں برسی پر خراج عقیدت
—فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 58 ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح کو اپنی رول ماڈل سمجھتی ہوں۔
مادر ملت کی 58ویں برسی پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح جدوجہد آزادی کی عظیم رہنما تھیں۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے عظیم بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کا ہر محاذ پر ساتھ دیا، ان کی شخصیت پاکستانی خواتین کیلئے ہمت، کردار اور وقار کی علامت ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ بطور خاتون محترمہ فاطمہ جناح کو اپنی رول ماڈل سمجھتی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ محترمہ فاطمہ جناح کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پنجاب کی بیٹیوں کو بااختیار بنا رہے ہیں۔