موسمیاتی تبدیلی، بڑھتی آبادی کا سدباب کر کے پاکستان ترقی کی رفتار تیز کر سکتا ہے: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ آبادی کی روز بروز بڑھتی شرح بہت سے معاشی اور سماجی وسائل کی جڑ بن چکی ہے۔ آبادی کا بوجھ ملکی وسائل کے لئے بہت بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پاپولیشن کے عالمی یوم آبادی پر اپنے پیغام میں کہا کہ غربت، چائلڈ لیبر، صحت، تعلیم کی عدم دستیابی اور غذائی قلت کی بنیادی وجہ آبادی کا بے ہنگم پھیلاؤ ہے۔ خدشہ ہے کہ چند دہائیوں تک میسر وسائل ملکی ضروریات کوپ ورا کرنے سے قاصر ہوں گے۔ موسیماتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی کا سدباب کرکے پاکستان ترقی کی رفتار کو تیز تر کر سکتا ہے۔ صحت اور تعلیم کی سہولتوں کے لئے آبادی اور وسائل کے تناسب کو مد نظر رکھنا ہوگا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ شکایت سیل کے چیئرمین شعیب مرزا کے نوٹس پر فیصل آباد میں طالب علم کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے ملزم پکڑے گئے۔ بلال نواز اور عمر اسلم نے احد کو اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ مقتول احد کی مزاحمت پر ملزم بلال اور عمر نے طالبعلم کو مار دیا۔ ملزم قتل کرنے کے باوجود لوکیشن بدل بدل کر ورثاء سے تاوان مانگتے رہے۔ مقتول احد کی ڈیڈ باڈی کو عمر نے اپنے کرائے کے گھر میں رکھا اور بعد میں سڑک کنارے پھینک دیا۔ تھانہ منصور آباد کی خصوصی پولیس ٹیم نے جدید طریقہ تفتیش سے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان بلال اور عمر نے مبینہ طور پر اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کوئٹہ سے پنجاب آنے والی بس پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بے گناہ مسافروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز نے دوران ڈیوٹی ریسکیو اہلکار کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز ا بادی کا
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔