بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی، پاکستانی ایڈیشنل فارن سیکریٹری نے تارے دکھا دیے
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی، پاکستانی ایڈیشنل فارن سیکریٹری نے تارے دکھا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز
کوالالمپور(آئی پی ایس) آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے حالیہ اجلاس میں ایک بار پھر بھارت کو سفارتی محاذ پر اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے پاکستان کے خلاف گھسے پٹے الزامات دہرائے، تاہم پاکستانی وفد نے بروقت، مدلل اور سخت جواب دے کر بھارتی پراپیگنڈے کا پول کھول دیا۔
ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ عمران احمد صدیقی نے بھارتی وفد کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے پیش کردہ کہانی آدھے سچ اور فلمی مظلومیت پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود دہشت گردی کی سرپرستی کرتا رہا ہے، جس کا زندہ ثبوت کلبھوشن یادیو ہے ایک بھارتی نیوی افسر جو پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا۔
عمران صدیقی نے اپنے حقِ جواب کا استعمال کرتے ہوئے بھارت کو آئینہ دکھایا اور کہا کہ بھارت کشمیر کو اقوام متحدہ میں خود مسئلہ قرار دے کر لے گیا تھا، مگر اب وہی بھارت کشمیر کو اپنا ”اٹوٹ انگ“ قرار دیتا ہے — یہ خود اس کے بیانیے کی کھلی نفی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے انڈس واٹر ٹریٹی کو معطل کرنے کی دھمکیاں کھلی غنڈہ گردی اور بین الاقوامی معاہدوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور اپنی خودمختاری کا دفاع کرنا خوب جانتا ہے۔
عمران صدیقی نے بھارتی ریاست میں پنپنے والی ہندو انتہاپسندی اور آر ایس ایس کی نظریاتی شدت پسندی کو خطے کے امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک مذہبی انتہا پسند ہاتھی کو مزید نظر انداز نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو حقیقت پسندی کی طرف واپس آنا ہوگا، ورنہ اس کے جھوٹ اور دھمکیوں کا پردہ بار بار دنیا کے سامنے چاک ہوتا رہے گا۔
اس سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) اور برکس (BRICS) اجلاسوں میں بھی بھارت کو پاکستانی مؤقف کے سامنے پسپائی اختیار کرنی پڑی تھی، اور اب آسیان ریجنل فورم میں بھی اسے اسی طرح منہ کی کھانی پڑی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی اصولی اور دوٹوک سفارت کاری بھارت کی جارحانہ حکمتِ عملی کے مقابلے میں مسلسل کامیاب ہو رہی ہے، جس سے عالمی برادری میں بھارت کی ساکھ کو دھچکا پہنچ رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربلوچستان بس واقعہ: شہید بیٹے کی لاش دیکھ کر شدت غم سے والد بھی وفات پاگئے بلوچستان بس واقعہ: شہید بیٹے کی لاش دیکھ کر شدت غم سے والد بھی وفات پاگئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ مظفر آباد، سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: صرف 98 سیکنڈ میں 260 افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار کون؟ تحقیقاتی رپورٹ میں اہم انکشافات امریکی عدالت نے نائن الیون کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ سے رعایتی معاہدہ کالعدم کر دیا اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خط پر غور، سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدامCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارت کو
پڑھیں:
پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت دووال ہے‘ ترجمان پاک فوج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف ریاستی دہشت گردی کو ایک پالیسی کے تحت اپنایا ہوا ہے، بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے نیٹ ورک کا ماسٹر مائنڈ اجیت دوول ہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے، کوئی بھی ہمارے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی جرأت نہیں کر سکتا، پاکستان ایک ذمہ دار اور ڈکلئیرڈ ایٹمی طاقت ہے، پاکستان کی جوہری صلاحیت ناقابل تسخیر ہے، یہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور موجودہ علاقائی توازن پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ ردِعمل گزشتہ ماہ وزیرستان بم دھماکے بعد سامنے آیا ہے، حملے کی ذمہ داری فتنۃ الخوارج (کالعدم ٹی ٹی پی) نے قبول کی تھی، دھماکے میں 16 فوجی جوان شہید جبکہ 20 سے زاید افراد زخمی ہوئے تھے، پاکستان کا واضح موقف ہے کہ ان حملوں میں بھارت براہ راست ملوث ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے قطری نشریاتی اداری ’الجزیرہ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’خارجیوں کی اصطلاح حالیہ دنوں میں پاکستانی فوج اور میڈیا میں وسیع پیمانے پر استعمال ہو رہی ہے‘ خوارج کی اصطلاح ان مسلح گروہوں کے لیے استعمال کی جا رہی ہے جو ریاست اور فوج پر حملے کرتے ہیں، موجودہ فتنۃ الخوارج اس گمراہ کن نظریے کا تسلسل ہے، جو مسلمانوں کو اپنے گمراہ کن عقیدے کے تحت قتل کرتے آئے ہیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اسلام میں جہاد یا قتال کا اختیار صر ف ریاست کے پاس ہے، کسی فرد، تنظیم یا گروہ کو اختیار نہیں، فتنۃ الخوارج کا اسلام، انسانیت، پاکستان یا پاکستانی روایات سے کوئی تعلق نہیں‘ فتنۃ الہندوستان کی اصطلاح پاکستان میں ان دہشت گردوں کے لیے استعمال ہوتی ہے جنہیں بھارت کی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان خاص طور پر صوبہ بلوچستان میں ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے سرگرم ہے، بھارتی سیاسی قیادت متعدد مواقع پر پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کا اعتراف کر چکی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ امریکا اور کینیڈا سمیت کئی ممالک بھارتی ریاستی دہشت گردی کا اعتراف کر چکے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسرائیل کی جارحیت کا نشانہ بننے والے ایران کے لیے پاکستان کی سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا۔