ڈیجیٹل معیشت کی طرف قدم: وزیراعظم نے ایف بی آر میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے لیے جدید اور عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ڈیجیٹائزیشن کافی نہیں بلکہ نئے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے مکمل ڈیجیٹل ایکو سسٹم قائم کیا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی جاری اصلاحات سے متعلق ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، احد چیمہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، چیئرمین ایف بی آر، چیف کوآرڈینیٹر مشرف زیدی، معاشی ماہرین اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس سے متعلق زیرالتوا مقدمات، ایف بی آر کو بڑی کامیابی مل گئی
اجلاس میں وزیراعظم کو ایف بی آر کے ڈیٹا کو ایک مرکزی نظام سے جوڑنے اور پوری ویلیو چین کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے جدید ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تیاری پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ خام مال کی تیاری و درآمد، مصنوعات کی تیاری اور صارف تک خریداری کے تمام مراحل کو ایک ہی مربوط نظام سے جوڑا جائے تاکہ پوری ویلیو چین کی براہِ راست نگرانی ممکن ہو۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس ڈیجیٹل نظام کے تحت حاصل ہونے والا مرکزی ڈیٹا معیشت سے متعلق اسٹریٹجک فیصلوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم غلط جانب جا چکے، ٹیکسز میں کمی کرنی چاہیے، چیئرمین ایف بی آر
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ایف بی آر میں جاری اصلاحات کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں اور معیشت درست سمت میں بڑھ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ میں توسیع اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے سے ہی عام آدمی پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایکو سسٹم ٹیکس نظام ڈیجیٹل معیشت شہباز شریف منظوری وزیراعظم پاکستان وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایکو سسٹم ٹیکس نظام ڈیجیٹل معیشت شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز ڈیجیٹل ایکو سسٹم شہباز شریف ایف بی آر کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم 59 لاکھ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر کی پذیرائی
وزیراعظم شہباز شریف نے 59 لاکھ ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کی پذیرائی کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ 9 لاکھ نئے ٹیکس فائلرز کا ٹیکس نیٹ میں آنا عوام کا حکومتکی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں سال 2025ء کےلیے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے والوں میں17 اعشاریہ 6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کے فضل و کرم سے ٹیکس نظام کی اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں، ایف بی آر میں میرٹ کی بالادستی کو اولین ترجیح دی۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایف بی آر میں پرفارمنس کلچر متعارف کرایا گیا ہے، ٹیکس گوشواروں کو آسان اور سہل بنایا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بندرگاہوں پر خود کار کلیئرنس کے نظام سے کرپشن کے خاتمے اور پرفارمنس کی بہتری کو یقینی بنایا گیا۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پوائنٹ آف سیل کی تعداد میں اضافے سے سیلز ٹیکس کی چوری کو روکا گیا، ٹیکس آمدن میں 9 ارب کا اضافہ حکومت کی ایف بی آر اصلاحات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے نظام کی مزید اصلاحات کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔