پاک افغان اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر مقابلہ آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آئی این پی )اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کھیلنے کیلئے افغانستان فٹبال ٹیم کی پاکستان آمد کے سلسلے میں زیادہ تر کھلاڑیوں کو ویزہ جاری کردیا گیا ۔تفصیل کے مطابق افغانستان اسکواڈ میں شامل 23 کھلاڑیوں میں سے 15 کو ویزے جاری ہوگئے ہیں اور باقی کھلاڑیوں بھی ویزے جاری ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ افغانستان فٹبال ٹیم کے اسکواڈ کے علاوہ 10 آفیشلز کو بھی ویزے جاری کیے جاچکے ہیں اور 2 اضافی آفیشلز کو بھی جلد ویزہ جاری ہونے کا امکان ہے جب کہ چند افغان فٹبالرز کو آن آرئیول ویزہ مل سکتا ہے۔اس سے قبل، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے افغان فٹبال ٹیم کے ویزوں کے معاملے پر نوٹس لیا تھا اور وزارت داخلہ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ویزوں کے اجرا کی یقین دہانی بھی کرادی ہے۔خیال رہے کہ افغانستان فٹبال ٹیم کے 23 رکنی اسکواڈ میں 20 کھلاڑی تارکین وطن ہیں اور صرف 3 کھلاڑی افغان نیشنل ہیں۔افغانستان فٹبال ٹیم نے کابل ایمبیسی میں 25 سے 27 ستمبر کے درمیان درخواستیں دی تھیں، افغانستان کی جانب سے تارکین وطن کھلاڑیوں کی بائیومیٹرک کے لیے کابل ایمبنسی پاکستان لکھا گیا تھا۔بعد ازاں، افغانستان کی جانب سے بائیومیٹرک کیلئے کابل کے بجائے کسی اور پاکستانی ایمبیسی کی درخواست کی گئی، بائیومیٹرک کی جگہ تبدیل ہونے اور کابل میں انٹرنیٹ بلیک آئوٹ کے باعث ویزوں میں تاخیر ہوئی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان آج (جمعرات کو )ہونے والا میچ مقررہ وقت پر کھیلا جائے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افغانستان فٹبال ٹیم
پڑھیں:
پاک افغان سرحدی بندش؛ افغانستان کو کتنے ملین ڈالر کا نقصان ہونے لگا؟
پاکستان کی سرحدی بندش سے افغانستان کو شدید معاشی نقصان کے باوجود افغان طالبان کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔
پاک افغان سرحد کی بندش سے افغان معیشت پر منفی اثرات نمایاں ہو رہے ہیں جس پر افغان عوام نے شدید ردعمل دیا ہے۔
افغان نشریاتی ادارہ آمو ٹی وی کے مطابق پاکستان سے سرحدی بندش سے افغانستان میں بنیادی اشیاء کی قیمتیں غیرمعمولی حد تک بڑھ گئیں۔
افغان حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے افغان عوام کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافہ عام لوگوں کے لیے ناقابل برداشت ہوگیا ہے، بنیادی غذائی اشیاء اب عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں، غریب کیسے گزارا کرے؟
افغان چیمبر آف کامرس کے مطابق ہر ماہ سرحد کی بندش سے تقریباً 200 ملین ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے، پاکستان پر تجارتی انحصار کی بدولت سرحدی بندش سے افغانستان کو سب سے زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق خوراک اور ایندھن کی بڑھتی قیمتیں سردیوں کے دوران افغان عوام کی زندگی مزید مشکل بنا سکتی ہیں، اگر پاک افغان سرحد جلد نہیں کھلی تو انسانی اور اقتصادی نقصان میں اضافہ ہوگا۔
قابض افغان طالبان کی ہٹ دھرمی نے افغانستان کو شدید اقتصادی بحران کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔