ویمنز ایشیا کپ کوالیفائر 2025 میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ویمن بیس بال ٹیم  جمعرات کو واپس وطن پہنچ رہی ہے۔

سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخرعلی شاہ، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر محمد محسن خان، سیکریٹری پرویز احمد شیخ، نائب صدر عائشہ ارم ودیگر کراچی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کریں گے۔

تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں تاریخ ساز کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے۔

24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بیس بال

پڑھیں:

دورہ آئرلینڈ، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کیمپ شروع

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کےدورہ آئرلینڈ کے لیے حتمی کیمپ منگل سے شروع ہوگیا۔

15 رکنی قومی ویمن اسکواڈ کے لیےنیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی اور اوول گراؤنڈ پر 2 اگست تک جاری رہنے والے قومی تربیتی کیمپ میں پہلے روز خصوصی ٹریننگ کا آغازہوا۔

بیٹرز کو پاور ہٹنگ  کی مشقیں کرئی گئیں،ابر آلود موسم میں ٹیم وائٹ اورٹیم گرین کے درمیان ٹی ٹوئنٹی پریکٹس میچ کھیلا گیا۔

قومی تربیتی کیمپ 2 اگست تک جاری رہے گا۔ ٹیم 3 اگست کوآئرلینڈ روانہ ہوگی۔ 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز 6 سے 10 اگست تک ڈبلن میں طے ہے۔

کیمپ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔ جنید خان فاسٹ بولنگ کوچ، طاہر خان خان اسپن بولنگ کوچ ، سعد فیلڈنگ کوچ اور اسفند ٹرینر ہیں۔

آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کا مقصد عالمی کپ کی تیاری کرنا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ قومی ویمن کرکٹرزکوآرام دینے کی غرض سے کیمپ ایک دن کے لیے موخرکیا گیا تھا۔ویمن کرکٹرزنے قبل ازیں20 روزہ اسکلزاینڈ فٹنس کیمپ میں شرکت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے، عطاء اللہ تارڑ
  • ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر 2026 کے میزبان ملک کا اعلان ہوگیا
  • پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے: عطااللہ تارڑ
  • عالمی انڈر19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کیخلاف متنازع فیصلوں پر  منتظمین نے معافی مانگ لی
  • عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ کے اہم میچ میں پاکستان کو شکست
  • اولمپکس کرکٹ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کی شرکت خطرے میں پڑگئی
  • دورہ آئرلینڈ، پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کیمپ شروع
  • ’نہ کھیلیں گے نہ ایونٹ ہونے دیں گے‘، ایشیا کپ ختم کرانے کے لیے بھارتی میڈیا کی چیخ و پکار
  • انڈر 19 عالمی والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے پورٹوریکو کوہرادیا
  • کھیلورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی کامیابی