مودی سرکار نے کشیدگی اتنی بڑھا دی ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا، سابق بھارتی ائیر وائس مارشل
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
مودی سرکار نے کشیدگی اتنی بڑھا دی ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا، سابق بھارتی ائیر وائس مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی فضائیہ کے سابق ائیر وائس مارشل اور ممتاز تجزیہ کار کپل کاک نے کہا ہے کہ کشیدگی میں کمی تو دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان بات چیت سے ہی ہوسکتی ہے،کپل کاک نے کہا کہ بھارت کی موجودہ قیادت کی جانب سے غیر جانب دارانہ تحقیقات کی پیشکش کا مثبت جواب آنے کا امکان نہیں ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں کپل کاک نے کہا مودی سرکار نے کشیدگی اتنی بڑھا دی ہے کہ کچھ نہ کچھ ضرور ہوگا، ہوسکتا ہے فروری 2019 کی طرح دونوں ملک ایک ایک کارروائی کرنے کے بعد کشیدگی میں کمی لانا شروع کردیں۔
بھارتی دانشور جے دیپ داس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ دوستانہ رہے اور اب بھی دشمنی نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دہائیوں سے حکومتی اور ریاستی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات دوسری طرف جانا شروع ہوگئے، پہلگام واقعے کا اثر شہریوں پر پڑنا افسوس ناک اور عوام کے لیے پریشان کن ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، ملازمین کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم فیصلے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اہم اجلاس، ملازمین کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے حوالے... پورا خطہ بھارت کے غیرذمہ دارانہ اقدامات کی وجہ سے خطرے میں ہے، نائب وزیراعظم ،ترجمان دفتر خارجہ، ترجمان پاک فوج کی مشترکہ نیوز... اسحق ڈارسے امریکی ناظم الامورکی ملاقات، خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال پاکستان سمیت کئی ممالک میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے، اسحاق ڈار اوگرا نے مئی کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی مودی نے بھارتی فوج کو فری ہینڈ دیدیا لیکن شہباز شریف نے نہیں دیا، بیرسٹر علی ظفر
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کہ کچھ
پڑھیں:
نریندر مودی ہمیں ڈرائیں نہیں ہم سے ڈریں، سینیٹر علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ نریندر مودی ہمیں ڈرائیں نہیں ہم سے ڈریں۔
سینیٹ اجلاس سے خطاب میں سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ لوگ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ڈرامے کا اسکرپٹ اچھی طرح جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا پاکستان پر جھوٹا اور بے بنیاد الزام ہے، نریندر مودی کے پروپیگنڈے کو لوگ سمجھتے ہیں۔
سینیٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو کوئی یکطرفہ معطل نہیں کرسکتا، بھارت نے کئی بار سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ نریندر مودی ہمیں ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں، وہ ہمیں نہ ڈرائیں بلکہ ہم سے ڈریں، مودی بھارت کو تباہی کی طرف لے کر جارہا ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگانا بھارت کا پرانا وتیرہ ہے۔
پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو کوئی حق نہیں کہ ہمارے پانی پر ہاتھ ڈالے، مودی سرکار نے پاکستان کے پانی کا ایک قطرہ بھی موڑا تو دشمن کا حملہ سمجھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کو پیغام ہے دھمکی بند کریں، بیان واپس لیں، بھارت کے عوام مودی سرکار کے ساتھ نہیں ہیں، پاکستان کو خطے میں عدم استحکام کی کوئی خواہش نہیں۔