بھارتی فوج ترلے منتوں پر اتر آئی، بھارتی میڈیا کے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے رابطے کے دعوے
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
بھارتی فوج ترلے منتوں پر اتر آئی، بھارتی میڈیا کے پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے رابطے کے دعوے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)بھارتی فوج ترلے منتوں پر اتر آئی، پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لان پر رابطہ ، بارڈر کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا ہے اور بارڈر کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے ۔ یہ رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب انڈین میڈیا یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ بھار ت جنگ کیلئے پوری طرح تیار ہے ، دوسری طرف رابطے کر کے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں ۔
دوسری طرف معاملے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دوست ممالک کی طرف سے ثالثی کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور توقع ہے کہ بھارت جنگی جنون سے نکل کر مذاکرات کی طرف آئے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی فوج کون کونسے سیکٹر میں جنگی مشقوں میں موجود، تفصیلات سب نیوز پر پاکستانی فوج کون کونسے سیکٹر میں جنگی مشقوں میں موجود، تفصیلات سب نیوز پر 332غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ،پی اے سی نے چیئرمین پی اے آر سی غلام علی کو طلب کر لیا،پی اے آر سی مکمل طورپر... ادارہ جاتی اصلاحات کرلیں تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں تیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح سپریم کورٹ، مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر پی ٹی آئی مخصوص نشستیں کیس، نظرثانی درخواست سماعت کیلیے مقرر
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈی جی ایم اوز
پڑھیں:
پاکستان میں ایشیا کپ کے میڈیا رائٹس کیلئے بھارتی براڈ کاسٹر نے 12 ملین ڈالر طلب کر لیے
کراچی:پاکستان میں ایشیا کپ کے میڈیا رائٹس تاحال فروخت نہیں ہوسکے، بھارتی براڈ کاسٹر نے 12 ملین ڈالر طلب کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا انعقاد 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ہوگا، اس میں 19 میچز ہونے ہیں، فائنل میں رسائی کی صورت میں 3 پاک بھارت مقابلے متوقع ہیں، گزشتہ برس ایشین کرکٹ کونسل کے 2024 سے 2031 تک 8 سالہ میڈیا رائٹس 170 ملین ڈالر (تقریباً 47 ارب 26 کروڑ پاکستانی روپے) میں سونی انڈیا کو فروخت کیے گئے تھے۔
اس میں مینز، ویمنز کے 4،4 ایشیا کپ اور ایمرجنگ سمیت 119 میچز شامل ہیں، ان دنوں پاکستان میں حقوق کی فروخت کیلیے بات چیت جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بھارتی براڈ کاسٹر نے 2 ایشیا کپ کیلئے 12 ملین ڈالر طلب کیے ہیں، البتہ اب تک دوڑ میں موجود تینوں میں سے کوئی بھی چینل اتنی بڑی رقم دینے پرآمادہ نہیں ہے۔
ان کے مطابق مارکیٹ ان دنوں اتنی بڑی نہیں کہ بھاری سرمایہ کاری پر منافع کما سکیں، چینلز میں کنسورشیم بنانے پر بھی بات ہوئی ہے، اسی صورت میں سونی کی ڈیمانڈ پوری ہو سکے گی، ورنہ کمی کیلیے بات چیت جاری رہے گی۔
پاکستان میں ایشیا کپ کے ڈیجیٹل رائٹس کا معاہدہ ہو چکا جس کا اعلان پیر کو متوقع ہے، بنگلہ دیش سے حالیہ سیریز میں کافی عرصے بعد سرکاری ٹی وی کو بھی براڈ کاسٹنگ سے منافع ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ اے سی سی میڈیا رائٹس میں پاکستان سے شیئر تقریباً 25 فیصد (42.5 ملین ڈالر) تک ہوتا ہے، ڈیجیٹل رائٹس الگ ہیں، بیشتر رقم (تقریباً 65 فیصد) بھارت سے آتی ہے لہذا ایشیا کپ ہونے کی صورت میں براڈکاسٹر کے وارے نیارے ہی ہونا ہیں۔