اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان اور افغانستان کا فٹبال میچ کھٹائی میں پڑگیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
اسلام آباد (صغیر چوہدری ) اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان اور افغانستان کا فٹبال میچ کھٹائی میں پڑگیا، مہمان ٹیم کھلاڑیوں کے مکمل ویزے نہ ملنے کے باعث اسلام آباد کیلئے اڑان نہ لے سکی، پاکستان فٹبال فیڈریشن نے مہمان ٹیم کے نا آنے پر واک اوور دینے کا مطالبہ کردیا
اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان اور افغانستان کا فٹبال میچ 9 اکتوبر کو اسلام آباد میں شیڈولڈ ہےتاہم افغانستان فٹبال فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ویزوں کیلئے تاخیر کی اور تمام کھلاڑیوں کو بروقت ویزے نا مکمل سکے جس پر افغانستان نے اے ایف سی سے میچ ری شیڈول کرنے کی درخواست کردی۔ دوسری جانب پاکستان فٹبال فیڈریشن نے مہمان ٹیم نہ آنے پر واک اوور دینے کا مطالبہ کرتے ہوے موقف اختیار کیا کہ ویزوں کے حصول میں افغانستان فیڈریشن نے خودی تاخیر کی ۔ معاملہ پر حتمی فیصلہ ایشین فٹبال کنفڈریشن کرے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیڈریشن نے اے ایف سی
پڑھیں:
ایف پی سی سی آئی کے صدر اکرام شیخ فیڈریشن ہاؤس میں یو این ڈو ڈیسک کا افتتاح کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251007-06-24