ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کی تبدیلی پر غور، ٹیم میں سینیئر کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کی تبدیلی پر غور، ٹیم میں سینیئر کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے کپتان سلمان علی آغا کی تبدیلی پر غور شروع کر دیا جبکہ ٹیم میں سینیئر کھلاڑیوں کی واپسی کا بھی امکان ہے۔سلمان علی آغا ایشیا کپ میں خراب بیٹنگ اور ناقص کپتانی کے باعث تنقید کی زد میں رہے۔
ٹی ٹوئنٹی کپتان نے ایشیا کپ کی 7 اننگز میں 12 کی اوسط اور 80 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 72 رنز بنائے جبکہ اہم مواقعوں پر وکٹ گنوائی۔ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کے مستقبل پر سوال کھڑا ہوگیا ہے، قومی سلیکٹرز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مد نظر رکھتے ہوئے سلمان علی کی تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت شروع ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے بھی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیاں متوقع ہیں، سینیئر کھلاڑیوں کی واپسی اور نئے کھلاڑیوں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز بھی ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراین پی سی حملہ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا این پی سی حملہ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا پی پی سے تنازع کے حل کیلئے ن لیگ متحرک: وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ، معاملات حل کرنے کی یقین دہانی اسرائیلی جارحیت کے 2 سال، غزہ کی 3 فیصد آبادی شہید، 90 فیصد مکانات تباہ افغانستان میں فوجی انفرا اسٹرکچر کی کوششیں ناقابلِ قبول: ماسکو فارمیٹ کا مشترکہ اعلامیہ پاکستان دنیا کا واحد ملک جہاں سویلینز کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہو رہا ہے، سلمان اکرم راجا عنبرین جان،شاہیرہ شاہد یا توقیر شاہ ،کون بنے گا چیئرمین پیمرا؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سینیئر کھلاڑیوں کی واپسی کپتان سلمان علی آغا کی تبدیلی پر غور ٹی ٹوئنٹی کپتان ٹیم میں
پڑھیں:
لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔