Jasarat News:
2025-10-07@01:04:34 GMT

ناتھا خان پل کی مدت مکمل ،رواں سال پانچواں شگاف پڑگیا

اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں تعمیر شدہ ناتھا خان فلائی اوور کے استعمال کی 50 سالہ مدت مکمل ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے رواں سال پل پر پانچواں شگاف پڑ گیا ہے۔کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل، ناتھا خان فلائی اوور پر ایک بار پھر بڑا شگاف پڑ گیا ہے، رواں سال 2025 کا یہ پانچواں شگاف ہے، کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ ناتھا خان فلائی اوور کے استعمال کی پچاس سالہ مدت ختم ہو چکی ہے، یہ پل 1960 میں قائم کیا گیا تھا۔کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ ناتھا خان فلائی اوور دوبارہ تعمیر کرنے کے لیے متبادل روڈ درکار ہے، ڈرگ روڈ سروس روڈ کے ساتھ متبادل سڑک کی تعمیر کے لیے سی اے اے حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ناتھا خان گوٹھ فلائی اوور پر شگاف کے باعث شام 4 بجے سے رات 12 بجے تک بدترین ٹریفک جام رہنے لگا ہے، اور مسافروں کی بڑی تعداد اس شگاف کے باعث گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسی رہتی ہے۔ نیز اس ٹریفک جام میں ہیوی ٹریفک اور بوسیدہ مزدا اور بڑی بسوں سے نکلنے والے زیریلے دھوئیں کے باعث لاکھوں موٹر سائیکل سواروں کو اذیت ناک صورت حال کا سامنا ہوتا ہے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

رواں سال کا پہلا سپر مون 7 اکتوبر کو نظر آئے گا

اسلام آباد:

سپارکو نے بتایا ہے کہ 2025 کے تین میں سے پہلا سپر مون 7 اکتوبر کی رات کو نظر آئے گا۔

سپارکو کے مطابق 7 اکتوبر 2025 کی رات آسمان پر سال 2025 کے تین سپر مونز میں سے پہلا سپر مون نظر آئے گا، اکتوبر کا یہ سپر مون رات کو 8:47 بجے ظاہر ہوگا۔

سپارکو نے بتایا کہ یہ سورج غروب ہونے کے فوراً بعد مشرق سے طلوع ہوگا اور طلوعِ آفتاب سے کچھ دیر پہلے مغرب میں غروب ہوجائے گا۔

مزید بتایا گیا کہ اس سال 7 اکتوبر کا سپر مون زمین سے 224,599 میل کے فاصلے پر ہوگا، یعنی یہ ایک عام مکمل چاند کے مقابلے میں 6.6 فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔

سپارکو کے مطابق سال کا سب سے روشن سپر مون نومبر میں متوقع ہے، جب چاند زمین سے صرف 221,817 میل کے فاصلے پر ہوگا۔

یہ قدرتی مظہر نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں دیکھا جا سکے گا اور رات کے آسمان پر ایک دلکش منظر پیش کرے گا۔

اس کے بعد مزید دو سپر مونز 5 نومبر اور 5 دسمبر کو آسمان پر جلوہ گر ہوں گے، اکتوبر 2025 کا سپر مون سیارہ زحل (Saturn) کے قریب دکھائی دے گا، جو 6 اور 7 اکتوبر کی شاموں میں چاند کے بائیں (مغربی) جانب نظر آئے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ٹریفک حادثے میں بزرگ راہگیر جاں بحق
  • فلائی جناح کے بیڑے میں 2 نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ
  • رواں سال کا پہلا سپر مون 7 اکتوبر کو نظر آئے گا
  • سخت ٹریفک قوانین نافذ، موٹر سائیکل سوار کو 5 ، گاڑی ڈرائیورز کو 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا
  • محرابپور،ٹریفک حادثہ ،خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے
  • پنجاب بھر میں 1503 ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق، 1773 زخمی
  • محسن نقوی کی پارلیمنٹ لاجز کے نئے بلاک کی تعمیر 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت
  • بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 50، لاپرواہی پر 25 ہزار روپے جرمانہ
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سزاؤں میں سختی، بھاری جرمانے