لاہور:۔ نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہائبرڈ نظام کے زہریلے نتائج قومی سلامتی کے لیے خطرناک ہیں۔ لیاقت بلوچ نے بہادر شاہ شیخوپورہ میں معروف سیاسی، سماجی رہنما پیر نوبہار شاہ کے بھائی کے انتقال پر تعزیت اور منصورہ میں مشاورتی اجلاس اور طلبہ سے خطا ب اور علما کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائبرڈ نظام کے زہریلے نتائج مسلسل قومی سلامتی اور وحدت کے لیے خطرناک شکل اختیار کررہے ہیں۔

پاک-سعودی معاہدہ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیراعظم، فیلڈ مارشل کی ملاقاتیں اور فلسطین امن امریکی منصوبہ پر حکومت کا یکطرفہ طور پر حمایت اور تسلیم کرنے کے اعلان اور فیصلے سے عوام، سیاسی قیادت، پارلیمنٹ، حکومتی اتحادی حلقے تو کیا کابینہ بھی بے خبرہے۔ حکومت اور ہائبرڈ نظام کو کس نے اجازت دی ہے کہ وہ فلسطین اور کشمیر پر قائداعظم کی پالیسی کو تبدیل کریں، عالمی محاذ پر متنازع سرگرمیوں سے قوم کو بے خبررکھیں ؟

امن کے نام پر امریکی منصوبہ سراسر اسرائیلی صیہونی بالادستی کا منصوبہ ہے۔ گزشتہ 2 سال کے دوران غزہ میں تقریباً 66 ہزار فلسطینیوں کے قاتل نیتن یاہو کو کلین چِٹ دے کر اور اسرائیلی کابینہ، اسرائیلی فوج کو غزہ میں بدترین جنگی جرائم، نسل کشی، بھوک، پیاس مسلط کرنے جیسے سنگین جرائم سے بری الذمہ قرار دے کر فلسطینی عوام کی منتخب نمائندہ تنظیم حماس کو مذاکراتی عمل سے باہر اور غزہ کے مستقبل کے حکومتی سیٹ اپ سے بے دخل کرنے کی تجویز پیش کرکے امریکی صدر ٹرمپ نے ناجائز اسرائیلی ریاست کے جرائم میں سہولت کاری و سرپرستی کا جرم کیا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہاکہ جنگی مجرم نیتن یاہو کی حمایت، فلسطینیوں کے قتلِ عام کے لیے اس کو بے دریغ اسلحہ اور جنگی ساز و سامان کی فراہمی کے جرم میں سابق اور موجودہ امریکی صدور کا مواخذہ کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ ہونا چاہیے تھا، لیکن بدقسمتی سے اِن سب چیزوں کو یکسر نظرانداز کرکے ہماری حکومت انہیں “امن کا علمبردار” اور نوبل انعام کا حقدار قرار دے رہی ہے، پاکستانی حکمرانوں کے لیے یہ شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

انہوں نے کہاکہ فلسطین کے مسئلہ کا حل امریکہ نہیں عالمِ اسلام کے اتحاد اور جرا ¿ت مندانہ اقدامات سے ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف فلسطین پر حکومتی حکمتِ عملی اور اقدامات کے حوالے سے بلاتاخیرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور قومی کانفرنس بلاکر قوم کے سامنے اپنی پوزیشن واضح کریں۔ حکومتی اتحادیوں کا باہمی مفاد عجب تماشا ہے۔ ہائبرڈ نظام ملک کے لیے زہرِ قاتل بن رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی میں رسہ کشی کے کیا مقاصد ہیں؟ اب فارم 47 والے ہائبرڈ نظام کے لیے بوجھ بن گئے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ

فیفا کی جانب سے امریکی فارورڈ فولارین بالوگن کی ایک میچ کی خودکار معطلی کا اقدام واپس لیے جانے کے فیصلے پر تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر فیفا کی ایتھکس کمیٹی میں باضابطہ شکایت دائر کرنے پر غور کر رہی ہے۔

بالوگن کو بوسنیا ہرزیگووینا کے خلاف میچ میں اسٹریٹ ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا جس کے باعث انہیں بیلجیئم کے خلاف پری کوارٹر فائنل سے باہر ہونا تھا۔

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کے بعد فیفا نے ان کی ایک میچ کی پابندی 12 ماہ کے لیے معطل کر دی جس کے نتیجے میں وہ بیلجیئم کے خلاف میدان میں اترے مگر امریکا کو 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ناروے فٹبال فیڈریشن کی صدر لیزے کلاوینیس کے مطابق اس معاملے کو فیفا کی جانب سے ٹرمپ کو دیے گئے ’پیس پرائز‘ سے متعلق پہلے سے دائر شکایت کے ساتھ شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب بیلجیئم فٹبال فیڈریشن اور یورپی فٹبال تنظیم یوئیفا نے بھی فیفا کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ فیفا نے بیلجیئم کی وضاحت طلب کرنے کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف