ایف بی آر کا نیاای۔کامرس ٹیکس نظام چھوٹے کاروباروں کے لیے چیلنج بن سکتا ہے، حنین ضیاء
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) سوشل انٹرپرینیور، ڈیجیٹل مارکیٹر اور ای کامرس ماہر حنین ضیاء نے کہا ہے کہ ایف بی آر کا یکم جولائی 2025 سے نیا ای۔کامرس ٹیکس نظام چھوٹے کاروباروں کے لیے مشکلات پیدا کرے گا۔ ان کے مطابق ٹیکس لگنے سے ڈیجیٹل معیشت میں قدم رکھنے والے نوجوانوں کے منافع میں کمی آئے گی کیونکہ اضافی ٹیکس کی وجہ سے ان کی مصنوعات اور خدمات مہنگی ہو جائیں گی۔ اس طرح مارکیٹ میں دوسرے کاروباروں کے ساتھ مقابلہ کرنا ان کے لیے مزید مشکل ہو جائے گا۔حنین ضیاء نے کہا کہ یہ نوجوان پہلے ہی سرمایہ، مہنگائی اور دوسرے مسائل کا سامنا کررہے ہیں، ایسے میں اگر ودہولڈنگ اور سیلز ٹیکسز لاگو ہوں گے تو ان کا پروفٹ مارجن کم سے کم ہوتا جائے گا۔ اس کے نتیجے میں وہ یا تو کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوں گے یا پھر قیمتیں بڑھائیں گے جس کا براہِ راست اثر صارفین پر پڑے گا۔حنین ضیاء نے زور دیا کہ ایف بی آر کو چاہیے کہ وہ ڈیجیٹل معیشت میں قدم رکھنے والے نوجوانوں اور اسٹارٹ اپس کے لیے خصوصی ریلیف پیکج دے، ابتدائی برسوں میں کم یا صفر شرح ٹیکس نافذ کرے اور رجسٹریشن کے عمل کو آسان اور فیس فری بنایا جائے۔ اگر چھوٹے کاروبار کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے ساتھ سہولتیں نہ دی گئیں تو یہ پالیسی نوجوان طبقے کے لیے مواقع کے بجائے رکاوٹ بن جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کی پہلی مارکیٹ جہاں نقد رقم کی بجائے ڈیجیٹل کرنسی چلے گی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ملک کا پہلا مکمل کیش لیس اور ڈیجیٹل شہر بنانے کے منصوبے کے تحت ایچ-9 ہفتہ وار مارکیٹ کو باقاعدہ طور پر پاکستان کی پہلی مکمل کیش لیس مارکیٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ایچ-9 میں اس جدید ترین نظام کا افتتاح کیا۔
افتتاحی تقریب میں ممبر فنانس، چیف آفیسر ایم سی آئی، سی ای او زندگی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندگان، سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت تاجروں اور خریداروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان ریلوے میں کیش لیس نظام کا آغاز، مسافروں کے لیے ادائیگی کا جدید طریقہ متعارف
چیئرمین سی ڈی اے نے مارکیٹ کے مختلف اسٹالز پر جا کر ڈیجیٹل پیمنٹ کے ذریعے خریداری کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر حکام نے بتایا کہ کیش لیس لین دین کرنے والے صارفین کے لیے خصوصی ڈسکاؤنٹس بھی رکھے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ڈیجیٹل نظام کو اپنائیں۔
سی ڈی اے کے مطابق کیش لیس سسٹم کو جلد ہی تمام کمرشل سینٹرز، شاپنگ مالز، اسپتالوں، ہوٹلوں، ریستورانوں اور اسلام آباد ایئرپورٹ تک توسیع دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے کیش لیس اکانومی کے مراحل کو آسان بنایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت
چیئرمین رندھاوا نے ایم سی آئی، کمرشل بینکس اور اسلام آباد انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق یہ اقدام شہریوں کو جدید سہولتیں فراہم کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا مکمل ڈیجیٹل اور کیش لیس شہر بنانا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد ایچ نائن بازار کیش لیس مارکیٹ