دھان فصل کی کٹائی کے بعد فصل کو آگ لگائی تو گرفتاری ہو گی ،محکمہ زراعت
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
سٹی42:دھان کے کاشتکاروں کو آگ لگانے سے سخت وارننگ جاری کی گئی ہے۔محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ دھان کی فصل کی کٹائی کے بعد باقیات کو آگ لگا کر جلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور گرفتاریاں ہوسکتی ہیں۔
محکمہ کے مطابق فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے سموگ پیدا ہوتی ہے جو انسانی صحت اور ماحول کے لیے مضر ہے۔ اس عمل سے نہ صرف فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ عوامی صحت متاثر ہونے اور سانس کی بیماریوں کے بڑھنے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘
محکمہ زراعت نے کاشتکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مڈھوں کو جلانے سے گریز کریں اور متبادل طریقے اختیار کریں۔ ساتھ ہی بتایا گیا کہ دھان کی باقیات کو محفوظ طور پر تلف کرنے یا انہیں کمپوسٹنگ اور دیگر زرعی طریقوں سے دوبارہ استعمال کرنے کے سلسلے میں رہنمائی دی جائے گی۔
محکمہ نے واضح کیا کہ دھان کے مڈھوں کو آگ لگانا قابلِ سزا جرم تصور کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
انڈیا کاٹرافی لینے سے انکار،پاکستان کے وقار پر حملہ، محسن نقوی صرف بہانہ!
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
KPKحکومت کا سرکاری محکموں میں بدعنوانی،غیرقانونی ادائیگیوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ
پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخواحکومت نےسرکاری محکموں میں بدعنوانی،غیرقانونی ادائیگیوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔دستاویز کےمطابق صوبہ بھرمیں کتنی جعلی اورغیر قانونی ادائیگی ہوئی؟فرانرک آڈٹ کیا جائے گا،فرانزک آڈٹ گزشتہ 12سالوں کا کیا جائے گا،فرانرک آڈٹ کیلئے نجی فرم کی خدمات حاصل کی جائے گی،نجی فرم کو 4 کروڑ 85 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔
تھرڈ پارٹی فرانرک آڈٹ کے لیےمحکمہ خزانہ نے تمام محکموں سے رابطہ کیا ہے،محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ کنسلٹنٹ کا انتخاب قانون کے مطابق کیا گیا ہے،کنسلٹنٹ فرم نے محکمہ خزانہ کو بروقت رپورٹ نہ جمع کروائیں تو فرم کو جرمانہ ہوگا،دوران آڈٹ غفلت برتنے پر فرم پرپابندی عائد ہوگی۔