Juraat:
2025-11-18@23:48:50 GMT

پی ٹی آئی کی اسرائیل کو تسلیم کرنے کیخلاف قرارداد منظور

اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT

پی ٹی آئی کی اسرائیل کو تسلیم کرنے کیخلاف قرارداد منظور

ہر اس چیز کی مذمت کرتے ہیں جس کی ابتداء یا انتہا اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے، چیئرمین بیرسٹر گوہر
تحقیقات کی جائیں شمع جونیجو کہاں کہاں گئی، اس کے ہاتھ کون کون سی خفیہ دستاویزات لگیں، گفتگو

پاکستان تحریک انصاف نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے ایوان کے اندر ہی اپنی ’عوامی اسمبلی‘ کا اجلاس شروع کردیا جہاں ہر تمام اراکین موجود رہے، اس کے علاوہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی بھی پی ٹی آئی کے اراکین کے ساتھ بیٹھ گئے، پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے ’اسرائیل کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے‘ کے نعرے لگائے گئے۔بتایا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے عوامی اسمبلی میں قراردادیں پیش کی گئیں، جن میں سے پی ٹی آئی نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد منظور کرلی، سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ سے کسی دوسری جیل منتقل کرنے اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے قید ہونے کے خلاف بھی قراداد منظور کی گئی علاوہ ازیں پی ٹی آئی نے شمع جونیجو کے معاملے پر حکومت سے وضاحت طلب کی ہے۔چیٔرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم ہر اس چیز کی مذمت کرتے ہیں جس کی ابتداء یا انتہا اسرائیل کو تسلیم کرنا ہے، شمع جونیجو کہاں کہاں گئی، اس کے ہاتھ کون کون سی خفیہ دستاویزات لگیں، اس سارے معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کا پیسے لے کر بک جانے والا معاملہ اب ختم ہوچکا ہے، پی ٹی آئی نے زین قریشی کو جاری کیا گیا شوکاز نوٹس نمٹا دیا کیوں کہ عمران خان نے زین قریشی کے جواب کو درست مانا اور کوئی کاروائی نہ کرنے کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: اسرائیل کو تسلیم پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کرلی گئی۔

غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور غزہ میں عبوری حکومت کے قیام کے نکات بھی شامل ہیں۔

قرارداد کے حق میں پاکستان سمیت 13 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

ٹرمپ منصوبے میں حماس کو غیر مسلح کرنا اور غزہ کی تعمیر نو بھی شامل ہے۔

امریکی مندوب نے کہا کہ تاریخی اور تعمیری قرارداد منظور ہوئی ہے، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، یواے ای، ترکیے، انڈونیشیا اور پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ ہم سب اکٹھے ہوئے، صورتحال کی سنگینی کا ادراک کیا اور اقدامات کیے، غزہ کے استحکام کے لیے آج کی قرارداد اہم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’اسرائیل کے خلاف مزاحمت کو جائز سمجھتے ہیں‘، حماس نے غزہ سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد مسترد کردی
  • اراکین اسمبلی عوام کے حقیقی نمائندے ہیں، سرفراز بگٹی
  • فضائی کرایوں میں ہوشربا اضافہ، بلوچستان اسمبلی کا شدید احتجاج، متفقہ قرارداد منظور
  • ‏ملک بھرمیں موبائل فون سروس کے مسائل پر اراکین اسمبلی کا اظہار ناراضی
  • سلامتی کونسل ، ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے حق میں قرارداد منظور،حماس کی مخالفت، پاکستان کی حمایت
  • حماس نے غزہ قرارداد مسترد کردی، اسرائیل کے خلاف ہتھیار ڈالنے سے انکار
  • سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
  • سکیورٹی کونسل ووٹنگ سے قبل اسرائیل کا ایک بار پھر فلسطین کو قبول نہ کرنے کا اعلان
  • سیکورٹی کونسل ووٹنگ سے قبل اسرائیل کا ایک بار پھر فلسطین کو قبول نہ کرنے کا اعلان
  • آزاد کشمیر، چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری آج