انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر تک بڑھا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر تک بڑھا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ایف بی آر نے مالی سال 2025کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15اکتوبر 2025 تک بڑھا دی ہے۔یہ فیصلہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214 اے کے تحت کیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ کا فیصلہ مختلف تجارتی تنظیموں، ٹیکس بار ایسو سی ایشنزاور عام لوگوں کی طرف سے کی گئی درخواستوں کی بنیاد پر کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجائز مطالبات ماننے کو تیار ہیں ، وزیراعظم آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت جائز مطالبات ماننے کو تیار ہیں ، وزیراعظم آزاد کشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت آزاد کشمیر، عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح بلوائیوں کا پولیس پر حملہ، 3اہلکار شہید، 9زخمی اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کیسز میں ان کیمرا بریفنگ طلب کرلی مسابقی کمیشن نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی اجازت دیدی پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ نیا الرٹ جاری صائم ایوب نے پانڈیا کو روند ڈالا، نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راونڈر بن گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں احتجاج، تین پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مظفر آباد:۔ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران بدھ کو پرتشدد واقعات میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔احتجاج کے باعث ریاست بھر میں نظام زندگی درہم برہم ہے، بدھ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مظاہرین میں کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق دھیر کوٹ میں اے ایس آئی سمےت تےن پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔ ادھر پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے دوران مظفر آباد میں دو، دھیر کوٹ میں دو اور ڈڈیال میں ایک عام شہری جاں بحق ہوگیا، کئی افراد زخمی ہیں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھنے کا ا مکان ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر مظاہرین نے ریاستی دارالحکومت مظفرآباد کی جانب مارچ کا آغاز کردیا ہے۔ پونچھ اور میرپور ڈویژن کے علاوہ مظفرآباد کے دیگر اضلاع سے بھی احتجاجی مظاہرین ریاستی دارالحکومت کی جانب مارچ کررہے ہیں۔ گزشتہ روز وزیر حکومت آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دی تھی ، تاہم فریقین کے درمیان ابھی تک کسی بات چیت کا آغاز نہیں ہوا۔
عوامی ایکشن کمیٹی 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے ہڑتال پر ہے، جس کا آغاز 29 ستمبر کو ہوا۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے 38نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ میں 2 اہم مطالبات آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین مقیم پاکستان کی 12 نشستوں کا خاتمہ اور اشرافیہ کی مراعات میں کمی ہے۔کچھ روز قبل وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر امور کشمیر امیر مقام اور طارق فضل چوہدری نے مظفرآباد جا کر ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے مذاکرات کیے تھے جو کامیاب نہ ہوسکے۔