Jasarat News:
2025-10-04@13:55:15 GMT

ٹیکس پالیسی پر نیا موڑ، کیا نیا ٹیکس نافذ کیا جا رہا ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT

ٹیکس پالیسی پر نیا موڑ، کیا نیا ٹیکس نافذ کیا جا رہا ہے؟

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: ملک میں سیلاب کے باعث منی بجٹ کی افواہوں پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حکومت کسی قسم کے اضافی ٹیکس اقدامات نہیں اٹھا رہی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور اب تک کی پیشرفت حوصلہ افزا ہے۔ ان کے مطابق “ہم درست سمت میں جا رہے ہیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ جتنی بات ہوئی ہے وہ مثبت رہی ہے۔”

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو کو 11 فیصد پر لانے کے لیے پُرعزم ہے، تاہم اس کے لیے عوام پر نیا بوجھ ڈالنے کے بجائے عدالتوں میں زیر التوا ٹیکس مقدمات سے وصولیوں پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ان مقدمات میں خاطر خواہ آمدن متوقع ہے۔

اس سے قبل انہوں نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں اقتصادی جائزے کے تحت مختلف مارک اپ پر بات چیت جاری ہے، مگر فی الحال ٹیکس شارٹ فال پورا کرنے کے لیے متبادل اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حکمران عوام سے جمع کیا گیا ٹیکس درست جگہ استعمال کریں، گورنر سندھ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ حکمران عوام سے جمع کیا گیا ٹیکس صحیح جگہ استعمال کریں، ٹیکس کے پیسوں کا درست استعمال سیاستدانوں کا کام ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل ملکی خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہیں، خطے میں کوئی سب سے پیچھے رہ گیا تو وہ پاکستان ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنا منتخب عوامی نمائندوں کی ذمے داری ہے، ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ پولیس پر عوام کا اعتماد نہیں، عوام کا اعتماد بحال کرنے کی ضرورت ہے، ادارے میں اصلاحات کی ضرورت ہے، ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • پنشن میں بڑی تبدیلی، وزارت خزانہ نے نئے شراکتی قواعد نافذ کر دیے
  • سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کیلئے ٹیکس پالیسی کو ایڈمنسٹریشن سے الگ کرنا ہو گا: وزیر خزانہ
  • حکمران عوام سے جمع کیا گیا ٹیکس درست جگہ استعمال کریں، گورنر سندھ
  • بجلی کے بل میں ٹیکس کی وصولی سی ای او ملیر کنٹونمنٹ عدالت طلب
  • سیلاب سے نقصانات کے لیے فی الحال عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ
  • ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کیلئے اضافی ٹیکس نہیں لگائیں گے: وزیر خزانہ
  • امریکا میں شٹ ڈاؤن نافذ‘ہزاروں ملازمین کی تنخواہیں رک گئیں
  • اگلے مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا،وزارت خزانہ
  • ایف بی آر کا نیاای۔کامرس ٹیکس نظام چھوٹے کاروباروں کے لیے چیلنج بن سکتا ہے، حنین ضیاء