اسرائیلی دھمکیوں کے بعد صمود فلوٹیلا خطرے میں ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
غزہ (صباح نیوز)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرے جو غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے روانہ ہوا ہے اور جو گذشتہ 18 برس سے جاری صہیونی محاصرے کے خلاف ایک فیصلہ کن اقدام ہے ۔قابض اسرائیل کی طرف سے کھلے عام فوجی حملے اور سمندری سطح پر اس کارواں کو روکنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،صمود فلوٹیلا خطرے میں ہے ، تحفظ فراہم کیا جائے ۔یہ مطالبہ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تیونس، الجزائر اور مراکش کی شاخوں کے ایک مشترکہ بیان میں کیا گیا جس کا عنوان تھاعرب لیگ کے رکن ممالک پر لازم ہے کہ وہ گلوبل صمود فلوٹیلا کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کریں۔بیان میں کہا گیا کہ تنظیم “گہرے خدشات کا اظہار کرتی ہے کیونکہ فلوٹیلا غزہ کے مظلوم عوام کے لیے ہنگامی اور زندگی بچانے والی انسانی امداد لے کر جا رہا ہے۔ یہ قافلہ فی الوقت ایک نہایت خطرناک علاقے میں ہے اور خدشہ ہے کہ قابض اسرائیل اسے غزہ کے ساحل سے تقریباً 180کلومیٹر دور، یعنی اسرائیلی سمندری حدود سے باہر ہی، فوجی کارروائی کے ذریعے روکنے کی کوشش کرے گا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صمود فلوٹیلا
پڑھیں:
اسرائیلی جارحیت اور صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف میڈرڈ‘ بارسلونا اور نابلس میں بڑی تعداد میں لوگ احتجاج کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251003-08-35