Jang News:
2025-10-07@22:20:33 GMT

کراچی: نجی سوسائٹی کے گھر میں ویڈ کی کاشتکاری کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT

کراچی: نجی سوسائٹی کے گھر میں ویڈ کی کاشتکاری کا انکشاف


کراچی کی نجی رہائشی سوسائٹی کے گھر میں ویڈ کی کاشت کاری بے نقاب ہو گئی۔

نارتھ ناظم آباد سے متصل نجی رہائشی سوسائٹی کے ایک گھر سے منشیات ’ویڈ‘ کے پودے برآمد کر لیے گئے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ونگ کے مطابق گرفتار ملزم تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے منشیات کے خلاف نارتھ ناظم آباد کے قریب نجی سوسائٹی میں ویڈ کی خفیہ کاشت کاری کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ظہور الہیٰ مزاری کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد سلمان سردار کے نام سے ہوئی ہے، جو خفیہ طور پر گھر میں ویڈ اُگا کر مختلف علاقوں، خصوصاً تعلیمی اداروں کے قریب فروخت کرتا تھا۔

محکمۂ نارکوٹکس نے کارروائی کے دوران گھر سے ویڈ کے 45 پودے، 42 گرام تیار ویڈ اور 30 گرام ویڈ کے بیج برآمد کیے ہیں، برآمد شدہ پودوں کا وزن تقریباً 10 سے 12 کلوگرام بتایا گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ان کی مالیت 6 کروڑ روپے کے قریب ہے، ملزم نے بتایا ہے کہ اُس نے ارمغان کیس کو دیکھنے کے بعد یہ طریقہ اپنایا ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: میں ویڈ

پڑھیں:

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن؛ 84 لاکھ روپے مالیت کی منشیات ضبط

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن کے دوران 84 لاکھ روپے مالیت کی منشیات ضبط کرلی گئی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے، اس دوران 6 کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 84 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 83 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

اسلام آباد میں موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے 300 گرام آئس برآمد کی گئی جب کہ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرتا تھا۔

ملتان میں واقع ایک کوریئر آفس سے اسکاٹ لینڈ سے آنے والے پارسل کی تلاشی کے دوران کریم کے ڈبوں میں چھپائی گئی 120 گرام کوکین برآمد ہوئی۔

اُدھر پشین کے علاقے میں ایک ہوٹل کے قریب گاڑی سے 65 کلوگرام چرس ملی، جب کہ ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ اٹک کے قطبال ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 9.6 کلوگرام چرس، رنگ روڈ پشاور پر موٹر سائیکل سوار کے قبضے سے 6 کلوگرام افیون اور راولپنڈی کے کوریئر آفس سے پشاور سے آنے والے پارسل سے 2.310 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کرلیے گئے ہیں اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نارتھ کراچی میں فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا ڈاکو دوران علاج دم توڑگیا
  • اے این ایف نے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا
  • کراچی میں پولیس مقابلہ، بھتہ خور صمد کاٹھیاواڑی گروہ کا کارندہ زخمی حالت میں گرفتار
  • حیدرآباد،مہران کو آپریٹو ہاؤسنگ پر کڑوروں روپے بٹورنے کا انکشاف
  • کراچی؛ مبینہ پولیس مقابلوں میں ڈکیت ہلاک، تین زخمی حالت میں گرفتار
  • ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن؛ 84 لاکھ روپے مالیت کی منشیات ضبط
  • کراچی میں کمسن بچی کیساتھ زیادتی کا واقعہ، 70 سالہ شخص گرفتار
  • کراچی؛ کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ، 70 سالہ شخص گرفتار
  • محرابپور،پولیس کارروائی میں منشیات فروش گرفتار