سندھ سالڈ وسیٹ مینجمنٹ بورڈ کی نااہلی‘ خداداد کالونی کی یوسی گندگی کے ڈھیر میں تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) خداداد کالونی کی پوری یوسی گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہے،سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ لاکھوں روپے وصول کرنے کے باوجود صفائی کرنے میں ناکام ہے،شہری اپنی مدد آپ کے تحت پرائیویٹ کنڈی مینوں سے صفائی کرانے پر مجبور ہیں،یوسی میں صفائی نہ ہونے کے حوالے سے ٹائون میونسپل کارپوریشن جناح خداداد کالونی وارڈ 2 یونین کمیٹی11 کے کونسلر محمّد طلحہ زولفقار نے کہا ہے کہ یو سی 11 وارڈ 2 خداداد کالونی میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ناقص کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ نہ ہی ڈور ٹو ڈور کچرا وصول کیا جاتا ہے اور نہ ہی سندھ سالڈ کا عملہ گلیوں کی صفائی کے لئے معمور کیا گیا ہے خداداد کالونی کے زیادہ تر رہائشی گلیوں کی صفائی سمیت گھر سے کچرا اٹھانے کے لئے پرائیویٹ لوگوں کو پیسے دے کر صفائی اور کچرا اٹھوانے پر مجبور ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خداداد کالونی سندھ سالڈ
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔