سندھ ہائیکورٹ: ریچھ کی ابتر حالت سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی چڑیا گھر میں ریچھ رانو کی ابتر حالت کے خلاف درخواست کی سماعت,عدالت نے رانو کی صحت سے متعلق تفصیلی رپورٹ 14 اکتوبر تک طلب کرلیا ۔سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر میں ریچھ رانو کی ابتر حالت کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے کے ایم سی ،ڈائریکٹر کراچی زو اور سیکرٹری کنزرویٹو وائلڈ لائف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رانو کی صحت سے متعلق تفصیلی رپورٹ 14 اکتوبر تک طلب کرلیا ،درخواست گزار کا موقف ہے کہ سنئیر ڈائریکٹر زو کی جانب سے رانو کی صحت سے متعلق کمیٹی تشکیل دی تھی ،کمیٹی نے 17 جنوری 2025 کو اپنی سفارشات میں کہا کہ رانو ذہینی دباؤ میں ہے اسے کسی دوسری جگہ منتقل کیا جائے ،رانو کو کراچی زو میں قید کرنا وائلڈ لائف ایکٹ کی سیکشن 47 کی خلاف ورزی ہے ،سندھ ہائیکورٹ ایسی ہی ایک درخواست میں رانو کے لیے ائیر کولر پول کی صفائی دیگر احکامات جاری کرچکا ہے ،رانو کو کراچی زو میں رکھنا آرٹیکل 9 اور 9 اے کی خلاف ورزی ہے ،رانو کو کمیٹی کی سفارشات کے مطابق قدرتی ماحول میں منتقلی کا حکم دیا جائے ۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رانو کی
پڑھیں:
بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے خلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات نہ کرانےکے خلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور چیف سیکرٹری کو طلب کرلیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس فاروق حیدر نے جماعت اسلامی کے ضیا الدین انصاری کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ 3 بار حلقوں کی حدبندی کرچکے ہیں، سیکرٹری قانون کو کئی مرتبہ کہا لیکن ان کا جواب ہےکہ نیا قانون بنا رہے ہیں۔
عدالت نے باور کرایا کہ کیا وفاق کو کردار ادا نہیں کرنا چاہیے؟ باقی صوبوں میں الیکشن ہوچکے ہیں، پنجاب میں کیوں نہیں ہوتے؟وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ وفاق صوبائی حکومت کی معاونت کے لیے تیار ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حکومت آئین کے تحت پابند ہےکہ وہ بلدیاتی انتخابات کرائے مگر صوبائی حکومت جان بوجھ کر بلدیاتی الیکشن نہیں کرارہی۔ درخواست پر آئندہ سماعت 14 اکتوبر کو ہوگی۔