بھارتی سپریم کورٹ میں ہنگامہ: وکیل نے چیف جسٹس پر جوتا پھینک دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
نئی دہلی: بھارت کی سپریم کورٹ میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 71 سالہ وکیل نے دورانِ سماعت چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوائی پر جوتا پھینک دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، پیر کی صبح چیف جسٹس بی آر گوائی نے جیسے ہی دن کا پہلا مقدمہ سننا شروع کیا، تو اچانک وکیل نے نعرے بازی شروع کردی اور غصے میں آکر اپنا جوتا ان کی جانب اچھال دیا۔
سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قابو میں کرلیا۔ پولیس کے مطابق، اس شخص کی شناخت راکیش کشور کے نام سے ہوئی ہے، جو دہلی کے علاقے مایور وہار کا رہائشی اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا رجسٹرڈ رکن ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ صبح 11:35 بجے کورٹ نمبر 1 میں پیش آیا، جب وکیل نے اچانک اپنا جوتا اتار کر چیف جسٹس کی طرف پھینک دیا۔ سکیورٹی فورس نے فوراً اسے پکڑ کر سپریم کورٹ سکیورٹی یونٹ کے حوالے کردیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق، وکیل چیف جسٹس کے حالیہ ریمارکس سے ناراض تھا، جو مدھیا پردیش کے کھاجوراہو مندر کیس کے دوران دیے گئے تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ چیف جسٹس بی آر گوائی نے اس واقعے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا اور وکلا کو ہدایت دی کہ کارروائی معمول کے مطابق جاری رکھی جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس وکیل نے
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔