متنازع ٹویٹ کیس: ایمان مزاری کو آئندہ سماعت پر فرد جرم کا جواب دینے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
متنازع ٹویٹ کیس: ایمان مزاری کو آئندہ سماعت پر فرد جرم کا جواب دینے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو اگلی سماعت پر فرد جرم کا جواب دینے کی ہدایت کر دی۔
سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے متنازع ٹویٹ کیس پر سماعت کی، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے، ایمان مزاری اور ہادی علی کی جانب سے وکلاء کی عدم دستیابی پر سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تاہم پراسیکیوشن نے سماعت ملتوی کرنے کی مخالفت کی۔
پراسیکیوٹر عثمان رانا نے کہا کہ یہ دونوں ملزمان کیس کو طول دینے کیلئے اس طرح کے حربے استعمال کر رہے ہیں، ملزمان کی جانب سے گزشتہ سماعت پر بھی عدالت سے ٹائم مانگا گیا تھا، عدالت استدعا مسترد کر کے کیس کا ٹرائل آگے بڑھائے۔
جج افضل مجوکہ نے ریمارکس دیئے کہ اگر اگلی سماعت پر ہادی علی چٹھہ کا وکیل نہیں ہوگا تو سرکاری وکیل مقرر کر دیا جائے گا۔
ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کی جانب سے فرد جرم پر آج بھی کوئی جواب نہ دیا گیا۔
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو اگلی سماعت پر فرد جرم کا جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج غزہ جنگ بندی مذاکرات، حماس نے متعدد شرائط رکھ دیں بارشیں: ستلج میں گنڈا سنگھ، راوی میں سدھنائی پر نچلے درجے کا سیلاب پاکستان میں دہشت گردی سے منسلک تشدد کی وارداتوں میں تیسری سہ ماہی کے دوران نمایاں اضافہ ہوا، رپورٹ مصر کے شہر شرم الشیخ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا آغاز بگرام ائیر بیس کسی صورت امریکا کے حوالے نہیں کریں گے: ذبیح اللہ مجاہدCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سماعت پر فرد جرم کا جواب دینے کی ہدایت ایمان مزاری اور متنازع ٹویٹ کیس ہادی علی چٹھہ
پڑھیں:
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کی پوسٹس ہٹانے کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے مبینہ غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ایکس اکاؤنٹ پوسٹس کو ہٹانے اور بلاک کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی، جس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی سمیت تمام فریقین کو 2 ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور دیگر متعلقہ فریقین سے بھی تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی 6اور بشریٰ بی بی کی ایک کیس میں ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع
درخواست گزار شہری کی جانب سے معروف قانونی ماہر بیرسٹر ظفر اللہ عدالت میں پیش ہوئے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دوران قید ایکس اکاؤنٹ پر مبینہ طور پر اشتعال انگیز اور انتشاری مواد پوسٹ کیا گیا، جو قانون اور عوامی مفاد کے خلاف ہے۔
درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ ایسی پوسٹس کو نہ صرف فوری ہٹایا جائے بلکہ ان کے پھیلاؤ کو بھی روکا جائے، تاکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال متاثر نہ ہو۔
عدالت نے تمام فریقین کو دو ہفتے میں جواب جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔
26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر نمبر لگانے کی ہدایت،لائیو سٹریمنگ سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
مزید :