کراچی، ماہ ستمبر میں 51 شہری قتل، اسٹریٹ کرائمز کی ہزاروں وارداتیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ایک ماہ کے دوران 517 موٹرسائیکلیں چھینی اور 3 ہزار 181 چوری کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے ستمبر 2025ء میں کراچی میں ہونے والی جرائم کی وارداتوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ سی پی ایل سی کے مطابق ماہ ستمبر میں شہر کے مختلف علاقوں سے مسلح اور غیر مسلح ملزمان نے 27 گاڑیاں چھینی، جبکہ 172 گاڑیاں چوری کیں۔ اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ایک ماہ کے دوران 517 موٹرسائیکلیں چھینی اور 3 ہزار 181 چوری کی گئی ہیں۔ سی پی ایل سی کے مطابق ماہ ستمبر میں شہریوں کو 1 ہزار 542 موبائل سے محروم کیا گیا، اس دوران شہر میں بھتے کی 3 وارداتیں بھی رپورٹ ہوئیں۔ اعداد و شمار کے دوران کراچی کے مختلف میں ایک مہینے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں 51 شہری قتل کیے گئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔
رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔