کراچی، ماہ ستمبر میں 51 شہری قتل، اسٹریٹ کرائمز کی ہزاروں وارداتیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) نے ستمبر 2025ء میں کراچی میں ہونے والی جرائم کی وارداتوں کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
سی پی ایل سی کے مطابق ماہ ستمبر میں شہر کے مختلف علاقوں سے مسلح اور غیر مسلح ملزمان نے 27 گاڑیاں چھینی جبکہ 172 گاڑیاں چوری کیں۔
اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ایک ماہ کے دوران 517 موٹرسائیکلیں چھینی اور 3 ہزار 181 چوری کی گئی ہیں۔
سی پی ایل سی کے مطابق ماہ ستمبر میں شہریوں کو 1 ہزار 542 موبائل سے محروم کیا گیا، اس دوران شہر میں بھتے کی 3 وارداتیں بھی رپورٹ ہوئیں۔
اعداد و شمار کے دوران کراچی کے مختلف میں ایک مہینے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں 51 شہری قتل کیے گئے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
رواں برس عمرہ زائرین کی تعداد 38 لاکھ سے تجاوز کر گئی
سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق رواں برس کے پہلے چھ ماہ کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین کی مجموعی تعداد38 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ وزارت نے بیان میں کہا ہے کہ یہ اعداد و شمار عمرہ سیزن کے آغاز سے لے کر گزشتہ ماہ کے اختتام تک کے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ اس سال عمرہ زائرین کی تعداد میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو عمرہ خدمات اور سہولیات میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق، بیرون ملک سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب آنے والے زائرین کی تعداد28 لاکھ رہی، جن کا تعلق135 مختلف ممالک سے تھا۔ ان زائرین نے مملکت میں قیام کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کی اور مقدس مقامات پر عبادات ادا کیں۔
وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار سعودی عرب کی عمرہ خدمات کے شعبے میں عالمی سطح پر اعتماد، بہتر سہولیات اور انتظامی اقدامات کا ثبوت ہیں، جو زائرین کے لیے پرسکون اور بابرکت سفر کو ممکن بناتے ہیں۔