26ویںآئینی ترمیم سے متعلق درخواست کی سماعت کل ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251006-08-6
اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کل (منگل)کے روز 26ویںآئینی ترمیم کوکالعدم قراردینے اور 2024کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف خارج ہونے والی درخواست کی بحالی کی اپیل پر اپنے چیمبر میں سماعت کریں گے۔ درخواست غلام محی الدین کی جانب سے وزارت قانون وانصاف ، اسلام آباد کے توسط سے وفاق پاکستان کے خلاف دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار ذاتی حیثیت میں پیش ہوکردلائل دیں گے۔ درخواست گزار نے رجسٹرار آفس کی جانب سے خارج کی گئی درخواستوں کی بحالی کی درخواست دی ہے۔ درخواستیں 2024ء کے انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی اور26ویں آئینی ترمیم کوکالعدم قراردینے کے لییدائر کی گئی ہیں۔ دوسری جانب جسٹس امین الدین خان بدھ کو سنی اتحاد کونسل کی جانب سے مخصوص نشستوں کے کیس میں رجسٹرار آفس کی جانب سے دائر اپیل واپس کرنے کے معاملہ پر اپنے چیمبر میں سماعت کریں گے۔چیئرمین سنی اتحاد کونسل، فیصل آباد صاحبزادہ محمد حامد رضااوردیگر کی جانب سے سینیٹر حامد خان پیش ہوکردلائل دیں گے۔ درخواست میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کے توسط سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایاگیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی جانب سے
پڑھیں:
عدالت ہے اکھاڑہ نہیں،27 ویں آئینی ترمیم پڑھ کر آئیں، جج کا مکالمہ
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی آئینی عدالت میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ملازمین برطرفی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے یوٹیلیٹی اسٹور کے برطرف سیلز مین مزمل رفیق کو تیاری کیلئے وقت دے دیا۔
دوران سماعت جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ وفاقی آئینی عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، لاہور ہائیکورٹ سے برطرفی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل آپ نے واپس لےلی۔
درخواست گزار مزمل رفیق نے مؤقف اپنایا کہ مجھے عدالت نے انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کی ایڈوائس کی، 12 ہزار ملازم کو فارغ کردیا گیا۔
جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ 12 ہزار ملازم کی نہیں آپ اپنی بات کریں، آپ وفاقی عدالت ڈائریکٹ درخواست کیسے دائر کر سکتے ہیں، کسی وکیل سے مشورہ کرلیں۔
جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کو آئندہ سماعت کر پڑھ کر آئیں، یوٹیلیٹی اسٹور سے کروڑوں اربوں کا نقصان ہوا، یوٹیلیٹی اسٹور میں کتنی خوردبرد پکڑی گئی۔
جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ حکومت کے کرنے کام ہیں، یوٹیلیٹی اسٹور سے عوام کو نہیں بلکہ اسٹاف نے مزے کیے۔
جسٹس حسن رضوی نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی