یہ تصور بھی نہیں کر سکتا کہ میں دنیا میں موجود رہوں اور سید علی خامنہ ای نہ ہوں، سید حسن نصر اللہ کا یادگار بیان
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
حجت الاسلام والمسلمین محمدی گلپائیگانی نے کہا ہے کہ یہ مہم رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جانب سے اپیل کا قابل تعریف جواب ہے۔ اس مہم کے دوران ملک بھر سے خواتین نے اپنا سونا، ذاتی مکانوں سمیت دل کھول کر مقاومت کی مدد کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقاومتی محاذ کے مجاہدین اور مظلومین کی حمایت، مدد اور نصرت کے لئے جاری ایران ہمدل کے عنوان سے جاری عوامی مہم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے مسئول حجت الاسلام والمسلمین محمدی گلپائیگانی نے کہا ہے کہ یہ مہم رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی جانب سے مظلومین کی حمایت کی دعوت کا قابل تعریف جواب ہے۔ اس مہم کے دوران ملک بھر سے خواتین نے اپنا سونا، ذاتی مکانوں سمیت دل کھول کر مقاومت کی مدد کی ہے۔ کوئی کونہ ایسا نہیں جہاں سے لوگوں نے امداد نہ بھیجی ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ سید حسن نصر اللہ سے رابطے میں رہنے والے قم کے علما میں سے افراد نے مجھے بتایا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے سید حسن نصر اللہ کی والہانہ محبت کا اندازہ اس لگایا جا سکتا ہے کہ سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ میں یہ تصور بھی نہیں کر سکتا کہ میں دنیا میں موجود رہوں اور سید علی خامنہ ای نہ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقاومت کا پرچم ایسے مقدس ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی مظالم پر عالم اسلام کی بے حسی شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے بھی ویڈیو پیغام میں مزاحمت کے لیے ایرانی قیادت، قوم اور حکومت کی حمایت کو سراہا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای سید حسن نصر اللہ نے کہا
پڑھیں:
بھارت کے ممکنہ ایڈونچر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، خواجہ محمد آصف
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ کہ بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو رہا ہے جب کہ پاکستان کو مختلف ممالک کی طرف سے پذیرائی مل رہی ہے، بھارت سمجھتا تھا کہ ہمارا کوئی مقابلہ نہیں اور وہ خود کو خطے کا لیڈر سمجھتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ممکنہ ایڈونچر کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کسی بھی ایڈونچر سے پہلے یہ ضرور سوچے گا کہ جواب میں اسے کیا نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سیاسی طور پر مودی کو بھارت میں بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے اور ہم نے بھارت کو جو نقصان پہنچانا تھا، پہنچا دیا، اُن کے بقول بھارت کے عوام بھی اس سے پوچھ رہے ہیں کہ ملک کے ساتھ کیا کِیا ہے۔
وزیرِ دفاع کا مزید کہنا تھا کہ بھارت عالمی سطح پر تنہا ہو رہا ہے جب کہ پاکستان کو مختلف ممالک کی طرف سے پذیرائی مل رہی ہے، بھارت سمجھتا تھا کہ ہمارا کوئی مقابلہ نہیں اور وہ خود کو خطے کا لیڈر سمجھتے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ نیا تنازع ہوا تو صبر نہیں کریں گے، پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹا دیا جائے گا۔