سندھ اور پنجاب میں منتخب وزرائے اعلیٰ موجود ہیں، بہتر ہو گا کہ جہاں مینڈیٹ ملا ہے وہاں کام کیا جائے:عبدالعلیم خان
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کی بیان بازی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بیانات کی بجائے اپنے صوبوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں ۔ سندھ اور پنجاب میں منتخب وزرائے اعلیٰ موجود ہیں، بہتر ہو گا کہ جہاں مینڈیٹ ملا ہے وہاں کام کیا جائے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ لوگوں کو سیاسی بیان بازی نہیں بلکہ اپنے بنیادی مسائل کا حل چاہیے ۔امید ہے کہ بیان بازی کاسلسلہ اب بند ہو جائے گا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو شہریوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دینا ہو گی۔ امید ہے پیپلزپارٹی کی جانب سے وفاقی حکومت کی حمایت جاری رہے گی۔صدر آئی پی پی نے کہا ملک و قوم کا استحکام اور نظام کا تسلسل اصل ترجیح ہے۔ قومی مسائل کے حل کے لئے باہمی افہام و تفہیم سے چلنا ہوگا ۔ الزام تراشی کرنا جمہوریت یا عوام کی کوئی خدمت نہیں ۔ سیاسی پختگی اور حالات کا تقاضا ہے کہ ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں، ہم پنجاب اور سندھ دونوں صوبوں میں استحکام کے خواہاں ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب میں انٹرنیزٹیچرزبھرتیاں دوبارہ شروع، پورٹل میں تکنیکی مسائل برقرار
لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے اسکول ٹیچرز انٹرنز
(STIs) کی دوبارہ بھرتیوں کا آغاز کر دیا۔ محکمہ تعلیم پنجاب کا آن لائن پورٹل دو روز بند رہنے کے بعد جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے، تاہم امیدوار اب بھی درخواست جمع کروانے میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
درخواست دہندگان کا کہنا ہے کہ پورٹل میں بار بار تکنیکی مسائل سامنے آرہے ہیں، لاگ ان، ڈیٹا سیو اور فارم جمع کروانے میں بھی دشواریاں درپیش ہیں۔ امیدواروں کے مطابق پورٹل تاحال بار بار کریش کر رہا ہے جس کے باعث درخواستیں جمع کروانا مشکل ہو گیا ہے۔
بھرتیوں کے لیے 15 ہزار سے زائد آسامیوں پر درخواستیں جمع کروانے کا عمل جاری ہے جبکہ امیدوار 12 نومبر سے 21 نومبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
ترجمان محکمہ تعلیم کے مطابق آئی ٹی ٹیم پورٹل کے مسائل حل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے اور جلد پورٹل مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا۔