سابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کی مخالفت کر دی
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
سابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کی مخالفت کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )سینئر سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان میں مقیم مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کی مخالفت کر دی،عوامی ایکشن کمیٹی مہاجرین سے انکی شناخت چھیننے کی کوشش نہ کرے، اشرافیہ نے پاکستان کا بیڑہ غرق کیا انکی مراعات کے خاتمے کے حق میں ہوں،نیشنل پریس کلب پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں،ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت ترین ایکشن ہونا چاہیئے۔
سینئر سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے ھوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے کیا، دانیال عزیز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اورکشمیرکی عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے کو سارے مطالبات پورے ہونے پر خوش آئند قرار دیا جا رہا ہیتاہم کچھ چیزیں ابھی تک واضح نہیں ہیں، کشمیری مہاجرین ستائے ہوئے لوگ ہیں، مہاجرین کی نشستیں ختم کرنا کشمیریوں کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے جو کہ انتہائی تشوشناک بات ہے، پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے عوامی ایکشن کمیٹی کے اس مطالبے کی حمایت کی ہے،جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی سپریم کورٹ میں ان نشستوں کو برقرار رکھنے کیلئے لکھ کر دے چکے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کو اپنے اس مطالبے پر نظر ثانی، پی ٹی آئی کو اپنا رویہ تبدیل کرنے اور پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی کو اپنے وعدے کی پاسداری کرنے کی ضرورت ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کے خاتمے کے بعد وہاں پر مہاجرین کیلئے مخصوص 24 نشستیں بحال کی ہیں اور ہم یہاں پر الٹی طرف جا رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ مہاجرین کی نشتوں پر کامیاب ہونے والے اراکین کے فنڈز اور دیگر مراعات معطل کرنا اس بات کا اشارہ ہے کہ حکومت نے انکو سنے بغیر ہی عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے، اس فیصلے سے کشمیری دو حصوں میں تقسیم ہونگے جس کا نقصان پاکستان کو ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپارٹی میں بیان بازی افسوس ناک، اتحاد اور برداشت کی ضرورت ہے، اسد قیصر پارٹی میں بیان بازی افسوس ناک، اتحاد اور برداشت کی ضرورت ہے، اسد قیصر ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی کا دورہ، طلبا سے پیشہ ورانہ امور پر گفتگو شرجیل میمن کا چیلنج قبول، جنوبی پنجاب بھی سندھ سے ترقی یافتہ ہے، عظمی بخاری بھارتی فوج کی درندگی کی انتہا ، تھر میں سرحدپارکرنے پر 8بکریاں ہلاک، 54کی ٹانگیں توڑدیں پاکستان کے بہترین تشخص کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے، چودھری شجاعت محکمہ موسمیات کا سمندری طوفان شکتی کے حوالے سے 9واں الرٹ جاری، ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے مہاجرین کی کے خاتمے
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
اسپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل راٹھور سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور ارکان اسمبلی سمیت اعلیٰ سول قیادت اور عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔