غزہ جانے والی 40 سے زائد امدادی کشتیوں کو یرغمال بنالیا گیا تھا تاہم چند کشتیاں اب بھی غزہ کی جانب رواں دواں ہیں۔ ایسی ہی ایک کشتی میں سوار متحدہ عرب امارات کی خاتون شہری نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ "ہم نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ تیزی سے غزہ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کی ڈاکٹر ظہیرہ سومر نے اطلاع دی ہے کی چند امدادی کشتیاں اسرائیلی بحریہ کے شکنجے کو توڑتے ہوئے غزہ کے قریب پہنچ چکی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ جانے والی 40 سے زائد امدادی کشتیوں کو یرغمال بنالیا گیا تھا تاہم چند کشتیاں اب بھی غزہ کی جانب رواں دواں ہیں۔ ایسی ہی ایک کشتی میں سوار متحدہ عرب امارات کی خاتون شہری نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ "ہم نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ تیزی سے غزہ کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ خاتون نے مزید بتایا کہ اب بھی کچھ کشتیاں اسرائیلی قبضے سے محفوظ ہیں اور امید ہے کہ کم از کم چند جہاز غزہ تک پہنچ کر امداد فراہم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ڈاکٹر ظہیرہ نے بدھ کی صبح تقریباً 4 بجے اپنی ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ ایک اسرائیلی جنگی جہاز ان کی کشتی کے قریب آیا تھا۔

خاتون کے بقول ہمیں لگا کہ شاید فون سمندر میں پھینکنے پڑیں لیکن ہم اسرائیلی بحریہ کی کشتی کو کسی طرح چکمہ دینے میں کامیاب ہوگئے۔ ادھر فلوٹیلا کے آفیشل اکاؤنٹ کے مطابق اب تک کم از کم 13 امدادی جہاز اسرائیلی فوج نے روک لیے ہیں، جن میں الما، ادرا، اسپیکٹر، اورورا، دیر یاسین، ہوگا اور یولارا شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں اسرائیلی فوجیوں کو کشتیوں پر دھاوا بولتے اور پانی کی توپوں (واٹر کینن) سے کارکنوں کو نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر ظہیرہ تین بچوں کی ماں ہیں۔ انھوں نے غزہ روانگی سے قبل بتایا تھا کہ وہ اس مشن کو ایک "ذمہ داری اور دل کی پکار" سمجھ کر شامل ہوئی اور وصیت بھی لکھ کر نکلی ہوں۔ یاد رہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا 45 جہازوں اور 497 رضاکاروں پر مشتمل ہے، جن میں 46 ممالک کے کارکن شامل ہیں۔

 

2010 میں اسرائیلی افواج نے ایک فلوٹیلا پر دھاوا بولتے ہوئے 10 کارکنوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس واقعے کے بعد سے آج تک کوئی فلوٹیلا غزہ تک نہیں پہنچ سکا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امدادی کشتی غزہ کی جانب

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار