data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( پ ر)سابق چیئرمین زکوۃ کمیٹی کورنگی لانڈھی ،ممبر امن کمیٹی ضلع کورنگی اور الفجر فائونڈیشن کے صدر رئیس احمد خان ایڈووکیٹ نے کورنگی لانڈھی کے معروف سماجی رہنما امید اسکولنگ سسٹم کے ایڈمنسٹر یٹر محمد ساجد عثمانی پر زمان ٹائون تھانے میں جھوٹے مقدمے میں پھنسائے جانے پرسخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ساجد عثمانی ایک تعلیم یافتہ شریف النفس شخصیت ہیں اور انھوں نے علاقہ سو کواٹر میں عوام کی عملی خدمت کی ہے ۔ ان کے سیاسی مخالفین نے انھیں جھوٹے مقدمے میں پھنسایا ہے جس کی ہم شدید مذمت اور احتجاج کرتے ہیں۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

قافلوں کی آمد جمعے کو بھی رات گئے تک جاری رہی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں ملک بھر سے قافلوں کی آمد جمعے کے روز بھی رات گئے تک جاری رہی۔ مختلف شہروں، قصبوں اور دیہی علاقوں سے آنے والے شرکاء مسلسل اجتماع گاہ پہنچتے رہے، جس سے اجتماع گاہ اور اس کے اردگرد کے علاقے رات گئے تک آباد رہے۔ انتظامیہ کے مطابق آنے والے قافلوں کی رہنمائی اور استقبال کے لیے کارکنان کی بڑی تعداد مقرر ہے جو مہمانوں کو ان کے مقامات تک پہنچانے میں بھرپور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ شرکا کا کہنا ہے کہ اجتماع کی روحانی فضا اور منظم انتظامات ان کی آمد کے جوش و شوق میں اضافہ کر رہے ہیں۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین