ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن؛ 84 لاکھ روپے مالیت کی منشیات ضبط
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن کے دوران 84 لاکھ روپے مالیت کی منشیات ضبط کرلی گئی۔
ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے، اس دوران 6 کارروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 84 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 83 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
اسلام آباد میں موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے 300 گرام آئس برآمد کی گئی جب کہ گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرتا تھا۔
ملتان میں واقع ایک کوریئر آفس سے اسکاٹ لینڈ سے آنے والے پارسل کی تلاشی کے دوران کریم کے ڈبوں میں چھپائی گئی 120 گرام کوکین برآمد ہوئی۔
اُدھر پشین کے علاقے میں ایک ہوٹل کے قریب گاڑی سے 65 کلوگرام چرس ملی، جب کہ ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ اٹک کے قطبال ٹول پلازہ کے قریب گاڑی سے 9.
ترجمان کے مطابق تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کرلیے گئے ہیں اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ،چھ کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار کر لئے،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی،اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے اسلام آباد،راولپنڈی ،ملتان، پشین،اٹک اورپشاور کارروائیاں کی گئیں،کارروائیوں کے دوران منشیات سمگلرزسے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکر لی گئی ہے،اے این ایف نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے-