ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں کھیلے گئے گزشتہ روز پاک بھارت میچ میں پھر ایک نیا تنازع دیکھنے کو ملا جس میں پاکستانی کرکٹر منیبہ علی کے متنازع رن آؤٹ نے میچ کے دوران ہنگامہ کھڑا کر دیا۔

قومی ٹیم کی اوپنر منیبہ علی ایک غیر معمولی انداز میں رن آؤٹ ہو گئی تھیں، جس پر شدید اعتراضات اٹھائے گئے، یہاں تک کہ پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا یہ معاملہ لے کر میچ آفیشلز کے پاس پہنچ گئی تھیں۔

یہ غیر معمولی رن آؤٹ کا واقعہ چوتھے اوور کی آخری گیند پر پیش آیا تھا، جب منیبہ پہلے ایل بی ڈبلیو کی ایک اپیل میں بچ نکلی تھیں۔ گیند کرانتی گوڈ نے کروائی تھی جس پر بھارتی کپتان نے ریویو نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا، حالانکہ بعد میں ری پلے میں تین ریڈ سگنلز دکھائی دیے تھے، جو آؤٹ ہونے کی نشاندہی کررہے تھے۔

اسی دوران منیبہ علی نے چند لمحوں کے لیے کریز سے باہر نکل آئیں اور اپنا بیٹ زمین سے اٹھا لیا تب ہی دیپتی شرما کی ایک تیز تھرو سیدھا اسٹمپ پر جاکر لگی جس کے بعد انہیں رن آؤٹ دے کر امپائر نے فیصلہ بھارت کے حق میں دیا، جس پر تنازع شدت اختیار کر گیا اور پاکستانی کپتان نے فوری طور پر امپائرز سے اس پر بات کی۔

آئی سی سی قوانین کیا کہتے ہیں؟
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پلیئنگ کنڈیشن 30.

1.2 کے مطابق، اگر کوئی بیٹر کریز کے اندر موجود ہو یا بیٹ زمین پر رکھ چکی ہو اور دوڑنے یا ڈائیو لگانے کے دوران اس کا عارضی طور پر زمین سے رابطہ ختم بھی ہو جائے، تو اسے ’آؤٹ‘ قرار نہیں دیا جاتا۔

#CWC25 #INDvPAK

One of THE most bizarre passages of play.

Huge LBW appeal. Not given out.

Deepti throws (ofc she does), direct hit.

Muneeba grounded bat but was in the air when the stump was disturbed.

After ages, TV umpire says out.

Turns out, LBW would have been out. pic.twitter.com/8jAjUuXZR2

— Vinayakk (@vinayakkm) October 5, 2025

تاہم، یہ رعایت صرف اس وقت لاگو ہوتی ہے جب بیٹر دوڑ رہی ہو یا کریز کی جانب ڈائیو لگا رہی ہو، منیبہ علی اُس وقت صرف پیچھے کی جانب قدم رکھ رہی تھیں اور ان کے بیٹ کے زمین سے اٹھنے کا تعلق کسی حرکت یا رفتار سے نہیں تھا۔

قانون میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ تاہم، اگر بیٹر اپنی کریز کی جانب دوڑتے یا ڈائیو لگاتے ہوئے کریز کے پار اپنا بیٹ یا جسم زمین پر رکھ چکی ہو، تو بعد میں بیٹ یا جسم کے زمین سے الگ ہونے کی صورت میں اسے کریز سے باہر نہیں سمجھا جائے گا۔

یہ متنازع لمحہ میچ کے دوران خاصی توجہ کا مرکز بنا رہا، اور سوشل میڈیا پر بھی مداحوں کے درمیان اس پر خاصی بحث دیکھنے کو ملی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: منیبہ علی

پڑھیں:

ویمنز ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈکپ؛ پاکستان، آسٹریلیا کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ویمنز ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز نے آسٹریلیا ویمنز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

پاکستان بلائنڈ ویمنز نے آسٹریلیا بلائنڈ ویمنز کے خلاف 130 رنز سے فتح پائی، 299 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا ویمنز پانچ وکٹوں پر 179 رنز بنا سکیں۔

پاکستان بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا بلائنڈ ویمنز ٹیم کو جیت کے لیے 299 رنز کا ہدف دیا تھا، پاکستان کی جانب سے مہرین علی نے 70 گیندوں پر 133 رنز اور بشریٰ اشرف نے 59 رنز بنائے۔

پاکستان کی دونوں کھلاڑی رن آؤٹ ہوئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • باپ نے گھریلو تنازع پر 22 سالہ بیٹی کو ڈنڈے مار کر قتل کردیا
  • بھارت کے ساتھ4روزہ جنگ میں پاکستان فاتح رہا،امریکی کانگریس میں رپورٹ جمع
  • انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز کا شیڈول جاری
  • ویمنز ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈکپ؛ پاکستان، آسٹریلیا کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
  • اولڈ ایج ہوم گئی تو وہاں خواتین کے حالات دیکھ کر ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی، پروین اکبر
  • بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ میں نے روکی، صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ذکر چھیڑ دیا
  • اسنوکر ورلڈ کپ، بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا
  • میری بوا مہرو!
  • بلائنڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں نے مثال قائم کردی
  • تنازعات کے باعث لگتا ہے پاکستان کی کنگنا رناوت بن گئی ہوں: نازش جہانگیر