کراچی:

اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات اسمگلروں کے بدنام زمانہ حاجی طارق خان گروپ کا قلع قمع کردیا، یہ گروہ سندھ کے مجبور اور سادہ لوح شہریوں کو ورغلا کر ان کے ذریعے منشیات خلیجی ممالک اسمگل کرتا تھا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاعات ملیں کہ منشیات کے بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورکس، سندھ کے غریب اور مجبور لوگوں کو ورغلا کر ان کے ذریعے خلیج تعاون کونسل کے ممالک بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور اومان کو منشیات اسمگل کر رہے ہیں۔

اے این ایف نے جدید اور تکنیکی انداز میں مشکوک افراد کی فزیکل اور ڈیجیٹل نگرانی یہ معلومات حاصل کیں کہ منشیات اسمگر گروہ کے کارندے، کراچی اور دیہی سندھ کے غریب اور کم پڑھے لکھے نوجوانوں کو سہانے اور مستقبل کے جھوٹے خواب دکھا کران کو منشیات اپنے پیٹ میں کیپسولوں کی صورت میں چھپا کر خلیجی ممالک کے مختلف منازل تک پہنچانے کے لیے قائل کرلیتے ہیں۔

اس گروہ سے تعلق رکھنے والے چار منشیات کیریئرز سعودی عرب میں گرفتار ہوئے، اس اطلاع کے صرف 7 دنوں کے اندر اے این ایف نے 3 مزید ڈرگ کیریئرز کو منشیات سمیت گرفتار کرلیا۔

ان گرفتاریوں کے بعد اے این ایف نے جدید طریقہ تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے اس بین الاقوامی اسمگلنگ گروہ کے سرغنہ طارق خان کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گروہ کے 9 افراد کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے منشیات اسمگلنگ کے بین الاقوامی گروہ/ نیٹ ورک کا خاتمہ کردیا گیا، دیگر مفرور ملزمان کے گرد بھی گھیرا تنگ کردیا گیا ہے اور بہت جلد وہ بھی اپنے انجام کو پہنچ جائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اے این ایف

پڑھیں:

رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد

رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔

ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار