انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ بے نقاب، اشتہاری ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک اہم اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر کی گئی۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزم محمد علی پاکستانی شہریوں کو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے میں ملوث تھا۔ وہ متاثرین کو جیوانی کے راستے ایران اور عراق پہنچانے کا جھانسہ دیتا تھا۔ کارروائی ایک متاثرہ شہری کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، جس سے ملزم نے عراق میں ملازمت دلانے کے بہانے ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ متاثرہ شخص کو بعد ازاں عراق سے ڈیپورٹ کرکے وطن واپس بھیجا گیا۔ تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ محمد علی غیر قانونی طور پر بیرون ملک سفر کروانے والے ایک منظم گروہ سے منسلک تھا۔ ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے
پڑھیں:
خاتون کی نشاندہی پر موبائل فون اور پرس چھیننے والا ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پولیس مددگار 15 زمان ٹاؤن یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موبائل فون اور پرس چھیننے والے ملزم کو چند ہی منٹوں میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق مددگار 15 پر زمان ٹاؤن کے علاقے سے شہری خاتون نے موبائل فون اور پرس چھیننے کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اورخاتون سے ابتدائی معلومات حاصل کیں، خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ ملزم کے گھر سے واقف ہے اور نشاندہی کراسکتی ہے۔ پولیس نے خاتون کی نشاندہی پر ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون، پرس اور ایک چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔ بعد ازاں گرفتار ملزم اور برآمد شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے علاقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔