اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، خاتون اور افغان نیشنل سمیت 7 ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کاروائیوں کے دوران خاتون اور افغان نیشنل سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں 41 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 49.283 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسقط (عمان) جانیوالے ملزم کے پیٹ سے 683 گرام وزنی، 90 آئس بھرے کیپسولز برآمد گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی کے دوران برطانیہ جانیوالے مسافر کے سامان سے 8.
رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 500 گرام آئس برآمد ہوئی، افغان نیشنل گرفتار کرلیا گیا،
بحریہ ٹاؤن لاہور کے قریب کار اور موٹر سائیکل سوار سے 30 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، 2 ملزمان گرفتارکیے گئے۔
ترجمان نے کہا کہ اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب ٹرک سے 7.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان اے این ایف نے کہا کہ موٹر وے ٹول پلازہ پشاور کے قریب خاتون ملزمہ کے قبضے سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: برآمد ہوئی کے قریب
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔