امریکی سرکاری شٹ ڈاؤن کے اثرات فضائی نظام تک جا پہنچے ہیں، جہاں کیلیفورنیا کے ہالی ووڈ بر بینک ایئرپورٹ پر پیر کی شام کئی گھنٹوں تک ایئر ٹریفک کنٹرول عملہ دستیاب نہیں رہا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کے مطابق یہ کمی شام 4 بج کر 15 منٹ سے رات 10 بجے تک برقرار رہی، جس کے دوران پروازوں کی رہنمائی عارضی طور پر سان ڈیاگو میں قائم سدرن کیلیفورنیا TRACON ٹیم نے سنبھالی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی امریکا کو پسنی پورٹ ٹرمینل میں سرمایہ کاری کی پیشکش

عملے کی کمی کے باعث ڈینور، ڈیٹرائٹ، انڈیاناپولس اور فینکس کے ہوائی اڈوں پر بھی گراؤنڈ ڈیلے رپورٹ کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق ہزاروں ایئر ٹریفک کنٹرولرز اور سیکیورٹی اہلکار تنخواہوں کے بغیر فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ ملک میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی پہلے ہی 3 ہزار کی کمی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا کا کیریبین سمندر میں چوتھا فضائی حملہ، 4 مبینہ منشیات فروش ہلاک

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم نے صورتحال کا ذمہ دار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ ’بر بینک ایئرپورٹ پر عملے کی عدم دستیابی شٹ ڈاؤن کی براہِ راست وجہ ہے۔‘

امریکا میں حکومت کے شٹ ڈاؤن کو 6 دن گزر چکے ہیں اور سینیٹ میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کی جانب سے پیش کردہ فنڈنگ بل ایک بار پھر مسترد ہونے کے بعد وفاقی اداروں کی بحالی تاحال غیر یقینی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا بر بینک ایئرپورٹ کیلیفورنیا ہالی ووڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا بر بینک ایئرپورٹ کیلیفورنیا ہالی ووڈ بر بینک ایئرپورٹ ایئر ٹریفک شٹ ڈاؤن

پڑھیں:

ریلوے سسٹم میں ٹرین آپریشن کے لیے بوگیوں کی شدید قلت، حادثات کا خدشہ

 سعید احمد:ریلوے سسٹم میں ٹرین آپریشن کے لیے بوگیوں کی شدید قلت سامنے آئی ہے، جس کے باعث 409 بوگیوں کی کمی اور سالانہ مرمت نہ ہونے والی بوگیوں کے سبب حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ریلوے سسٹم میں ٹرینوں کے آپریشن کے لیے 1,464 بوگیاں درکار ہیں، تاہم اس وقت صرف 1,055 بوگیاں موجود ہیں، جس کے باعث 409 بوگیوں کی شدید قلت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق موجود بوگیوں میں سے 118 بوگیاں سالانہ مرمت کیے بغیر چلائی جا رہی ہیں، جبکہ اوورڈیوپی او ایچ بوگیوں کی شمولیت سے ٹرین حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

پاکستانی کرکٹرز کو مختلف لیگز کے این او سی جاری

 مزید براں، 506 بوگیاں ورکشاپ میں مرمت کی منتظر ہیں۔


 
 
 
 
 
 

متعلقہ مضامین

  • طیارہ حادثے کے بعد دبئی ایئر شو عارضی طور پر معطل
  • موسم کی خرابی اور انتظامی مسائل کے سبب 12 پروازیں منسوخ، 32 تاخیر کا شکار
  • انسداد اسمگلنگ کیلیے ملک گیر کریک ڈاؤن؛ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن جوئے کے اڈوں کا مرکز بن گیا، ایم کیو ایم رہنما نے رینجرز کی مدد مانگ لی
  • کیلیفورنیا کے ساحل پر اٹھتے پُراسرار بلبلوں کی اصل حقیقت سامنے آگئی
  • اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار
  • کیلیفورنیا کے ساحل میں پُراسرار بلبلوں کی حقیقت سامنے آگئی
  • ریلوے سسٹم میں ٹرین آپریشن کے لیے بوگیوں کی شدید قلت، حادثات کا خدشہ
  • سعودی عرب اور امریکا کا اسٹریٹجک ڈیفینس سمیت متعدد اہم معاہدوں پر دستخط
  • امیگریشن کلیئرنس میں تاخیر، اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سراپا احتجاج بن گئے