پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ایشین کپ کوالیفائرز سے دستبرداری کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ایشین کپ کوالیفائرز سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔پی ایف ایف کا کہنا ہیکہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہیکہ پاکستان ایشین کپ کوالیفائر کا فائنل رانڈ نہیں کھیل پائیگا۔خیال رہیکہ فیفا کی جانب سے پاکستان کی رکنیت معطل کیے جانے کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم کی 2027 ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) ایشین کپ کوالیفائرز کے تیسرے رانڈ میں شرکت خطرے میں پڑگئی تھی۔

پاکستان کوالیفائرز کے گروپ ای میں شام، میانمار اور افغانستان کے ساتھ شامل تھا اور قومی ٹیم کو اپنا پہلا میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلنا تھا تاہم ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے خبردار کیا تھا کہ اگر پی ایف ایف پر عائد معطلی 4 مارچ تک ختم نہ ہوئی تو پاکستان کو کوالیفائرز سے مکمل طور پر دستبردار تصور کیا جائیگا۔

اے ایف سی کی جانب سے پی ایف ایف کی نارملائزیشن کمیٹی کو بھیجیگئے خط میں واضح کیا گیا تھا کہ کوالیفائر کے پہلے میچ کے تمام تقاضے پوریکرنیکے لیے مناسب وقت کے لیے اگر پی ایف ایف پر عائد معطلی 4 مارچ 2025 تک ختم نہ ہوئی تو پاکستان کی قومی ٹیم کو مقابلے سے دستبردار تصور کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ فیفا نے پی ایف ایف کانگریس کی جانب سے انتخابی اصلاحات کے لیے آئینی ترامیم منظور نہ ہونے پر پی ایف ایف کی رکنیت کو معطل کردیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشہباز شریف کا دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے خطاب شہباز شریف کا دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات و سرمایہ کاروں سے خطاب حماس نے اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر یرغمالیوں کی رہائی روک دی طالبان حکومت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، لاشوں کی وصولی سے ثبوت واضح قومی اسمبلی کی ہاس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس، ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال ٹرانسفر ججز کو نئے حلف کی ضرورت نہیں، ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی تبدیلی کیخلاف ریپریزنٹیشن مسترد جنوری 2025 میں اوورسیزپاکستانیوں نے 3 ارب ڈالر کی ترسیلات ملک بھیجیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کوالیفائرز سے

پڑھیں:

روز ویلٹ ہوٹل نجکاری، شہریت یافتہ کمپنی کا مشیر کی ذمہ داری سے دستبرداری کا فیصلہ

اسلام آباد:

وفاقی حکومت کی جانب سے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے مقرر کی گئی مالیاتی مشیر عالمی شہرت یافتہ رئیل اسٹیٹ سروسز فرم جونز لینگ لاسالے نے مفادات کے ممکنہ تصادم کے باعث اس ذمہ داری سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

نج کاری کمیشن کے مطابق روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کے طور پر خدمات انجام دینے والی عالمی شہرت یافتہ رئیل اسٹیٹ سروسز فرم "جونز لینگ لاسالے" (جے ایل ایل)نے مفادات کے ممکنہ تصادم کے باعث اس ذمہ داری سے دستبردار ہونے کے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔

جے ایل ایل نے اپنی خط و کتابت میں کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ وہ دوران خدمات حاصل کی گئیں تمام رقوم واپس کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ جے ایل ایل کو جنوری 2024 میں ایک مسابقتی عمل کے ذریعے روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی ممکنہ نج کاری پر حکومت پاکستان کو مشورہ دینے کے لیے مقرر کیا گیا تھا اور اپنی ذمہ داری کے دوران جے ایل ایل نے ہوٹل کی جانچ پڑتال مکمل کی اور بین الاقوامی معیار اور مارکیٹ کی صورت حال کو مدِنظر رکھتے ہوئے متعدد ممکنہ نج کاری ماڈلز پر مشتمل رپورٹس بھی تیار کیں۔

جے ایل ایل کے مطابق نیویارک سٹی کے ساتھ روزویلٹ ہوٹل کی لیز معاہدے کی منسوخی کے بعد ان کے متعدد کلائنٹس نے ہوٹل میں گہری دلچسپی ظاہر کی، جس کے باعث فرم ایک ممکنہ تضاد مفادات کی صورت حال سے دوچار ہو گئی۔

کمپنی نے کہا کہ اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے جے ایل ایل نے اس ذمہ داری سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تاکہ کسی بھی حقیقی یا تاثر پر مبنی مفاداتی ٹکراؤ سے بچا جا سکے۔

نج کاری کمیشن نے اس اہم پیش رفت کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر نئے مالیاتی مشیر کی تقرری کا عمل تیز رفتاری سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کا عمل شفاف اور مسابقتی انداز میں جاری رکھا جا سکے اور پہلے سے مکمل شدہ تیاریوں کی بنیاد پر آگے بڑھا جا سکے۔

دوسری جانب حکومتِ پاکستان اور پرائیویٹائزیشن کمیشن نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل کی جاری نج کاری کا عمل جلد از جلد تمام قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • شہریوں کیلئے بہترین سہولت، نادرا نے بڑا اعلان کردیا
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی کی ملاقات
  •  پاکستان اسپورٹس بورڈ نے نیٹ بال فیڈریشن کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
  • بے بنیاد مقدمات کا سامنا ہے‘‘ حماد اظہر نے عدالت جانے کا اعلان کردیا
  • ’’بے بنیاد مقدمات کا سامنا ہے‘‘ حماد اظہر نے عدالت جانے کا اعلان کردیا
  • دنیا  امریکہ کی اداروں اور معاہدوں سے’’ دستبرداری‘‘کی عادی ہو گئی ہے، سی جی ٹی این کا سروے
  • روز ویلٹ ہوٹل نجکاری، شہریت یافتہ کمپنی کا مشیر کی ذمہ داری سے دستبرداری کا فیصلہ
  • پاکستان آمد پر گرفتاری کا خدشہ، عمران خان کے بیٹوں نے واضح اعلان کردیا
  • ایشیا کپ ستمبر میں اپنے شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان
  • دنیائے کرکٹ سے بڑی خبر۔۔بھارت اے سی سی اجلاس میں آنے کوتیار، ایشیا کپ شیڈول کا اعلان متوقع