ایشیا کپ ویمنز بیس بال کوالیفائرز، پاکستان کی ایران اور سری لنکا کو شکست
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
چوتھے ایشیا کپ ویمنز بیس بال کوالیفائرز 2025 میں پاکستان نے ایران کو 2-17 سے شکست دینے کے صرف 30 منٹ بعد دوسرے میچ میں سری لنکا کو 5-10 سے مات دے دی۔
تھائی لینڈ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ویزا کے مسائل کے باعث تاخیر سے آمد کے باوجود قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں نے غیر معمولی عزم و ہمت کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکریٹری جنرل سید فخر علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف کامیابی کے صرف 30 منٹ بعد سری لنکا جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف دوبارہ میدان میں اترنا ایک بڑا چیلنج تھا لیکن قومی ویمن ٹیم نے بھرپور جوش اور جزبہ کے ساتھ میچ میں فتح پائی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اے سی سی نے مینز اور ویمنز کرکٹ کی ایشین گیمز میں شمولیت کی تصدیق کر دی
ڈھاکا:ایشین کرکٹ کونسل نے مینز اور ویمنز کرکٹ کی جاپان میں اگلے سال شیڈول ایشین گیمز میں شمولیت کی تصدیق کر دی۔
ایشین گیمز میں کرکٹ پہلے بھی شامل رہی ہے لیکن اس بار پہلی مرتبہ اے سی سی کے پلیٹ فارم سے باقاعدہ طور پر اس کا اعلان کیا گیا ہے۔
ڈھاکا میں محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایشین گیمز میں 10 مردوں کے ساتھ 8 ویمنز کرکٹ ٹیموں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا، ان ٹیموں کا انتخاب رینکنگ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
اجلاس میں منگولیا، ازبکستان اور فلپائن کو نیا اے سی سی ممبر بنانے کی بھی منظوری دی گئی۔
یاد رہے کہ آئی سی سی کی منظوری کے بعد 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں بھی ویمنز کرکٹ کو شامل کیا گیا ہے۔