ویمن ایشیا کپ کوالیفائر: پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی، نئی تاریخ رقم
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جکارتا: اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت لیا۔
انڈونیشیا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرغزستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے پہلا گول مریم محمود نے چوتھے منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول بھی مریم محمود نے 26 ویں منٹ میں پینلٹی کک سے کیا۔
اس اہم مقابلے میں پاکستان کی کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک اور جذبے کے ساتھ کھیل پیش کیا جس کی بدولت قومی ٹیم کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں قیمتی کامیابی نصیب ہوئی۔
یہ جیت پاکستان کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات کو مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔ ٹیم کی جیت پر شائقین اور سوشل میڈیا پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اپنے گزشتہ میچ میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے انڈونیشیا کو دو صفر سے شکست دیکر ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی جو ستمبر 2023 کے بعد پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی پہلی بین الاقوامی کامیابی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں پاکستان
پڑھیں:
پہلی رچز نیشنل جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش:سعدیہ گل چمپئن بن گئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ایس این جی پی ایل کی سعدیہ گل نے پہلی رچزنیشنل جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چیمپئن شپ کا ویمنز ٹائٹل جیت لیا،بوائز انڈر15میں حزیفہ شاہد،انڈر13میں راحیل وکٹراور انڈر9 میں آبان خان چیمپئن بن گئے۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی یو ایس قونصل جنرل اسکاٹ اربوم تھے جنہوں نے مہمان اعزازی اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائرکٹر عدنان اسد اور دیگر بھی موجود تھے۔