ویمن ایشیا کپ کوالیفائر: پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت کر تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت لیا۔
انڈونیشیا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرغزستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے پہلا گول مریم محمود نے چوتھے منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول بھی مریم محمود نے 26 ویں منٹ میں پینلٹی کک سے کیا۔
اس اہم مقابلے میں پاکستان کی کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک اور جذبے کے ساتھ کھیل پیش کیا جس کی بدولت قومی ٹیم کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں قیمتی کامیابی نصیب ہوئی۔
یہ جیت پاکستان کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات کو مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔ ٹیم کی جیت پر شائقین اور سوشل میڈیا پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پنے گزشتہ میچ میں پاکستان ویمن فٹبال ٹیم نے انڈونیشیا کو دو صفر سے شکست دیکر ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی جو ستمبر 2023 کے بعد پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی پہلی بین الاقوامی کامیابی تھی۔
https://www.facebook.com/PakistanFootballOfficial/photos/pakistan-collect-a-valuable-win-defeating-kyrgyzstan-2-1-in-their-afc-womens-asi/1262586782540108/
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں پاکستان
پڑھیں:
پاکستان ہاکی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کرے گی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ 2025 میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور وزارت کھیل نے پاکستان کی شرکت کے لیے کلیئرنس دے دی ہے۔
یہ ٹورنامنٹ 27 اگست سے 7 ستمبر 2025 تک بہار کے شہر راجگیر میں منعقد ہوگا۔
بھارتی وزارت کھیل کے ذرائع نے کہا کہ بین الاقوامی ایونٹس میں کسی ٹیم کی شرکت پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم دو طرفہ سیریز ایک الگ معاملہ ہے۔
ایشیا کپ 2025، 2026 کے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ ہے جس کی فاتح ٹیم ورلڈ کپ میں جگہ بنائے گی۔
اپریل 2025 میں پہلگام واقعہ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے پاکستان کی شرکت پر سوالات اٹھ رہے تھے۔